ملائس روتھوِن، پیدائش 1942، ایک انگریزی جرنلسٹ ہیں؛ انہوں نے عرب ملکوں کا سفر کیا ہے اور عربی زبان سیکھی ہے۔ مسلم مصنفین کا بھی انہوں نے مطالعہ کیا ہے؛ جدید دنیا میں اسلام کے موضوع پر ان کی ایک 400 صفحے کی کتاب ہے، جو پینگوئن کی طرف سے شائع کی گئی ہے۔ ملائس روتھوِن، اسلام ان دا ورلڈ، نیویارک، 1984، پیج 400۔ اس کتاب کا ساتواں باب اسلام اور مغربی چیلنج سے تعلق رکھتا ہے۔
اس باب میں انہوں نے مولانا سید ابوالاعلی مودودی کے لٹریچر کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مغربی کلچر اور مغربی فکر کی اعلیٰ روایات سے بے خبر رہ کر ان کے خیالات زیادہ تر ثانوی ذرائع پر مبنی ہیں، جو سماجی مسائل کے بارے میں مضامین اور اخبارات کو پڑھ کر ادھر ادھر سے لے لیے گئے ہیں۔ وہ تنقید کے اس اصول کو کبھی بھی ہم عصر مسلم سماج پر چسپاں نہیں کرتے؛ وہ ہمیشہ اسلام کی اصولی معیاریت کا تقابل مغربی سماج کی عملی غیر معیاریت سے کرتے ہیں۔ مثل کا تقابل مثل سے نہیں کیا جاتا؛ لارجلی اگنورنٹ آف ویسٹرن ہائی کلچرل اینڈ انٹلیکچول ٹریڈیشنز، ہز ویوز آر موسٹلی پکڈ اپ سیکنڈ ہینڈ فرام ریڈنگ آرٹیکلز ان نیوز پیپرز اباؤٹ ویریس سوشل پرابلمز۔ ہی نیور اپلائیز دی سیم کیننز آف کریٹیسزم ٹو کنٹیمپرری مسلم سوسائٹیز۔
دا پرفیکشن آف اسلام از فوریور کمپیرڈ ود دا ایکچول امپرفیکشنز آف ویسٹرن سوسائٹی، لائک از ناٹ کمپیرڈ ود لائک۔ پیج 327۔ مثال کے طور پر مولانا مودودی کی کتاب "الجہاد فی الاسلام" میں ایک طرف قرآن و حدیث کے حوالے ہیں اور دوسری طرف مغربی واقعات کے حوالے۔ گویا اس کتاب میں آئیڈیل کا تقابل پریکٹس سے کیا گیا ہے۔
یہی سید خطب اور موجودہ زمانے کے دوسرے مصنفین کا حال ہے؛ وہ مسلمان کا تقابل مغربی سے نہیں کرتے، بلکہ اسلام کا تقابل مغربی سے کرتے ہیں۔ بین الاقوامی معاملات میں اسلام کی نمائندگی کے لیے وہ حجت الوداع کا خطبہ پیش کریں گے، اور مغرب کی نمائندگی کے لیے مغرب کی واقعی سوسائٹی کو۔ حالانکہ صحیح طریقہ یہ ہے کہ حجت الوداع کے خطبے کا تقابل اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے منشور سے کیا جائے، اور مغربی حکومتوں کا تقابل مسلم حکومتوں سے۔ یہی حال موجودہ زمانے میں لکھی جانے والی تمام کتابوں کا ہے۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.