Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Ulama Aur Deeni Madaris
Ulama Aur Deeni Madaris

عصری اسلوب کی اہمیت

Urdu · 1 min read

دکتور عبد العظیم محمود الدیب (پیدائش1929) کی ایک کتاب ڈاک سے ملی۔ اس کا نام ہے الْمَنْهَجُ فِي كِتَابَاتِ الْغَرْبِيِّينَ عَنِ التَّارِيخِ الْإِسْلَامِيِّ۔ وہ 130 صفحات پر مشتمل ہے۔ اور ربیع الثانی1411 میں قطر سے چھپی ہے۔

مصنف کہتے ہیں کہ انیسویں صدی کے آغاز سے لے کر بیسویں صدی عیسوی کے وسط تک مستشرق علما نے ساٹھ ہزار کتابیں اسلام کے بارے میں شائع کی ہیں ۔ ان کتابوں کا مقصد کیا ہے۔ ان کا ایک خاص مقصد یہ ہے کہ مسلم نوجوانوں کو اسلام سے منحرف کر دیا جائے۔ اپنے اس مقصد میں وہ کافی کامیاب ہوئے ہیں حتیٰ کہ محمد حسین مرحوم کے الفاظ میں ہمارے قلعوں کے لیے آج خود ہمارے اندر سے خطرات پیدا ہو گئے ہیں حُصُونُنَا مُهَدَّدَةٌ مِنْ دَاخِلِهَا (صفحہ 35)۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

یہ صحیح ہے کہ ہماری نئی نسل اسلام کے بارے میں شک وشبہ میں مبتلا ہوئی ہے۔ مگر اس کی اصل وجہ مستشرقین کی کتا بیں نہیں ۔ اس کی زیادہ بڑی وجہ یہ ہے کہ خودمسلم علما دینِ اسلام کو وقت کے فکری مستوی پر پیش نہ کر سکے۔ بیرونی خطرات ہمیشہ موجود تھے اور ہمیشہ موجو د رہیں گے۔ لیکن اگر ہم طاقت ور اسلوب میں اسلامی لٹریچر پیش کر سکیں تو اسلام کے خلاف ہرخطرہ اور ہرسازش ان شاء اللہ غیرموثر ہو کر رہ جائے گی۔ (ڈائری، 15 اکتوبر 1990)

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content