Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Ulama Aur Deeni Madaris
Ulama Aur Deeni Madaris

مسلمہ دلیل

Urdu · 1 min read

مسلّمہ دلیل

شاہ ولی اللہ دہلوی (1703-1762) نے اپنی مشہور کتاب حجۃ اللہ البالغہ کے دیباچہ میں لکھا ہے کہ ’’مصطفوی شریعت کے لیے وقت آ گیا ہے کہ بر ہان اور دلیل کے پیراہنوں میں ملبوس کرکے اسے میدان میں لایا جائے‘‘۔ شاہ ولی اللہ کی کتاب حجۃ اللہ البالغہ حقیقتاً اسی موضوع پر لکھی گئی ہے، مگر وہ روایتیاسلوب میں ہے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

قدیم زمانہ روایتی زمانہ تھا۔ قدیم زمانہ میں روایتی استدلال کافی ہوتا تھا، مگر آج کا انسان روایتی استدلال کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔ وہ عقلی اور سائنسی اسلوب میں بات کو سمجھنا چاہتا تھا۔

مثال کے طور پر ہندستان کے مسلم علما سب کے سب یکساں سول کوڈ کے مخالف ہیں ۔ مگر اس کی مخالفت کے لیے ان کے پاس کہنے کی جو بات ہے وہ صرف یہ کہ یہ ہماری شریعت میں مداخلت ہے اور ہم شرعی مداخلت کو برداشت نہیں کر سکتے۔ اس کے جواب میں جدید طبقہ کہتا ہے کہ یہ کوئی دلیل نہیں ۔ اگر آپ یکساں سول کوڈ کے خلاف ہیں تو آپ کو عقلی اور سائنسی دلیل سے اسے ردّ کرنا ہوگا۔ ورنہ آپ کی بات نہیں مانی جائے گی۔ ایسی حالت میں ضروری ہے کہ ہم اپنے نقطہ نظر کو مخاطب کے مسلّمہ دلائل سے ثابت کریں ۔ ( دیکھیں  الرسالہ ستمبر 1995) (ڈائری، 23 جون 1990)

unverifiedAttribution could not be verified automatically
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content