Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Tarbiat-e-Aulad
Tarbiat-e-Aulad

Bachche aaraam se rahein.

Urdu · 1 min

بچے، آرام سے رہیں۔ جولائی 1995 میں مراد آباد کا میرا ایک سفر ہوا، وہاں ایک صاحب نے بتایا کہ جو پیسے والے مسلمان ہیں، ان سے اگر پوچھا جائے کہ تم اتنا زیادہ پیسہ کس لیے اکٹھا کر رہے ہو، تو ان کا جواب یہ ہوتا ہے: اس لیے کہ بچے آرام سے رہیں۔ میں نے کہا کہ بچوں کے آرام کے لیے جو لوگ دولت اور جائیداد اکٹھا کریں، وہ خود اپنی اولاد کے لیے کوئی عقلمندی نہیں کر رہے ہیں۔ تجربہ یہ ہے کہ بے محنت کے ملی ہوئی دولت آدمی کے اخلاق کو بگاڑتی ہے۔

وہ اس کے اندر سطحیت، حتیٰ کہ آوارگی پیدا کر دیتی ہے۔ بچوں کے ساتھ سب سے پہلی خیرخواہی یہ ہے کہ ان کو اعلیٰ تعلیم دلائی جائے، اور اس کے بعد دوسری ضرورت یہ ہے کہ ان کو محنت کے راستے پر ڈالا جائے۔ کتاب "تربیت اولاد" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 45۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.