لٹل گاڈ۔ امریکہ کے سفر میں ایک شادی شدہ خاتون سے ملاقات ہوئی، ان کے ساتھ 2 چھوٹے بچے تھے۔ معلوم ہوا کہ یہ خاتون اپنے شوہر سے اختلاف کر کے اپنے بچوں کے ساتھ الگ ایک چھوٹے مکان میں رہتی ہے۔ میں نے کہا کہ آج کل کے زمانے میں ایک عجیب چیز یہ ہو رہی ہے کہ شوہر کو اپنے بچوں سے محبت ہے لیکن اس کو اپنی بیوی سے نفرت ہے۔
اسی طرح بیوی کو اپنے بچوں سے محبت ہے اور اپنے شوہر سے نفرت۔ یہ تضاد کی بات ہے، اور فطرت کے قانون کے مطابق اس قسم کی متضاد سوچ، یعنی کنٹراڈکٹری تھنکنگ اور ذہنی ارتقا، دونوں ایک ساتھ جمع نہیں ہو سکتے۔ میں نے کہا کہ آج کل یہ حال ہے کہ شوہر اور بیوی کے لیے ان کا بچہ عملاً لٹل گاڈ ہوتا ہے، مگر جس شوہر یا جس بیوی کے ذریعے یہ بچہ پیدا ہوا، اس سے دونوں کو دوری ہوتی ہے۔ کتاب "تربیت اولاد" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 36۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.