Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula
Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula

Fitrat ka qanun

Urdu · 4 min

فطرت کا قانون ایک مسلم رائٹر کا مضمون نظر سے گزرا؛ یہ مضمون انڈیا کے مسلم مسائل کے بارے میں ہے۔ اس میں وہ لکھتے ہیں کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ مسلمان اس ملک میں امتیاز کا سامنا کر رہے ہیں، ملازمتوں میں اور داخِلوں میں، نیز فرقہ وارانہ تشدد کے وقت۔ There is no denying that Muslims face discrimination in jobs and admissions, and also communal violence. عام طور پر مسلمانوں کا لکھنے اور بولنے والا طبقہ اسی قسم کی بات لکھتا اور بولتا ہے، لیکن ایسے لوگ مسلمانوں کی خدمت نہیں کر رہے۔

ان کی یہ باتیں بااعتبارِ نتیجہ حوصلہ شکنی کی باتیں ہیں، جبکہ صحیح طریقہ یہ ہے کہ ہر صورتحال میں ہمیشہ ایسی بات کہی جائے جو حوصلہ افزائی کے ہم معنی ہو۔ امتیاز یعنی discrimination کیا ہے؟ وہ ایک فطری صورتحال کو منفی اصطلاح میں بیان کرنا ہے۔ ہمارے لکھنے اور بولنے والے جس چیز کو امتیاز کہتے ہیں، وہ دراصل چیلنج کی صورتحال ہے۔

یہ دنیا کا قانون ہے کہ یہاں ہمیشہ اجتماعی زندگی میں چیلنج اور مسابقت کی صورتحال قائم رہتی ہے۔ اس کی بنا پر ہمیشہ ایسا ہوتا ہے کہ کچھ لوگ آگے بڑھ جاتے ہیں اور کچھ لوگ پیچھے ہو جاتے ہیں، مگر یہ ایک وقتی صورتحال ہے۔ وہ مستقل طور پر قائم رہنے والی نہیں۔ انسان کبھی اپنی ہار کو تسلیم نہیں کرتا۔

یہ فطرت کا ایک قانون، یہ فطرت کا ایک ابدی قانون ہے۔ اس بنا پر ہمیشہ ایسا ہوتا ہے کہ پیچھے رہ جانے والوں کے اندر داعیہ یعنی انسنٹو جاگتا ہے۔ وہ عام حالات کے مقابلے میں زیادہ کوشش کرنے لگتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آگے بڑھنے والا پیچھے ہو جاتا ہے، اور پیچھے رہ جانے والا آگے بڑھ جاتا ہے۔

یہ عمل ہر سماج میں اور ہمیشہ جاری رہتا ہے۔ یہ فطرت کا ایک قانون ہے، اور کوئی بھی اتنا طاقتور نہیں کہ وہ فطرت کے قانون کو بدل دے۔ مثال کے طور پر، اس ملک میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور ڈاکٹر عبدالکلام جب پیدا ہوئے تو وہ ایک پچھڑے ہوئے انسان تھے، مگر بعد کے زمانے میں لوگوں نے دیکھا کہ وہ دونوں افراد اگلی صف میں جگہ حاصل کر چکے تھے۔ تعمیر شخصیت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 439۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.