Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula
Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula

Nafrat,Dahshatgardi

Urdu · 3 min

نفرت دہشت گردی۔ نفرت یعنی ہٹ، اور دہشت گردی یعنی ٹیررزم؛ دونوں ایک ہی حقیقت کے دو رخ ہیں۔ نفرت منفی سوچ کا نتیجہ ہے، اور دہشت گردی منفی عمل کا نتیجہ۔ نفرت منفعل دہشت گردی یعنی passive terrorism ہے، اور دہشت گردی عملی نفرت یعنی terrorism in action کا نام ہے۔

منفی سوچ داخلی طور پر نفرت ہے، اور خارجی اعتبار سے دہشت گردی۔ نفسیاتی اعتبار سے دیکھیے تو جو لوگ نفرت کی باتیں کرتے ہیں، وہ زیادہ بڑے مجرم ہیں، کیونکہ یہ لوگ نفرت کی بولی بول کر لوگوں کو مشتعل کرتے رہتے ہیں، اور یہی اشتعال مزید بھڑک کر دہشت گردی کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔ منفی سوچ کیا ہے؟ منفی سوچ نفسیاتی ہلاکت کا دوسرا نام ہے۔

جو لوگ انسانوں کے اندر منفی سوچ پیدا کریں، وہ انسانیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں، کیونکہ منفی سوچ آدمی کے اندر تعمیری سوچ کا خاتمہ کر دیتی ہے۔ ایسے لوگ سماج کے اندر معتدل مزاج کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔ اور جن لوگوں کے اندر تعمیری سوچ اور معتدل مزاج نہ ہو، وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتے۔ اور اگر وہ ترقی کریں گے تو منافق بن کر ترقی کریں گے۔

یعنی دل میں تو لوگوں کو برا سمجھنا، لیکن ظاہری طور پر لوگوں کے ساتھ مفاہمت، یعنی adjustment کر کے ان سے مادی فائدہ اٹھانا۔ دہشت گردی بلاشبہ ایک بھیانک برائی ہے، لیکن دہشت گردی کو گن اور بم کی طاقت سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گردی کو ختم کرنے کا مؤثر طریقہ صرف ایک ہے، اور وہ ہے لوگوں کی منفی سوچ کو بدلنا اور ان کے اندر مثبت سوچ پیدا کرنا۔ جب تک لوگوں کے ذہن کو نہ بدلا جائے، دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو سکتا۔

منفی سوچ ہمیشہ شکایتوں کو لے کر پیدا ہوتی ہے۔ لوگ ان شکایتوں کو کسی گروہ کی سازش سمجھ کر اس گروہ کے خلاف ہو جاتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ شکایت فطرت کے نظام کا حصہ ہے۔ شکایت کے اسباب کبھی ختم ہونے والے نہیں۔ اس لیے صحیح طریقہ یہ ہے کہ شکایت سے اوپر اٹھ کر سوچا جائے۔

شکایت کے باوجود لوگوں سے خیرخواہی اور ہمدردی کا تعلق قائم کیا جائے۔ تعمیر شخصیت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 339۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.