Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula
Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula

Fasaad aur asbaab-e-fasaad

Urdu · 3 min

فساد اور اسبابِ فساد: کوئی فساد، یعنی riot، جب ہوتا ہے تو وہ اچانک نہیں ہوتا؛ ہر فساد سے پہلے اس کے اسباب ظاہر ہوتے ہیں، جو دھیرے دھیرے فساد بن جاتے ہیں۔ گویا کہ ہر فساد دراصل اسبابِ فساد کا نقطۂ انتہا، یعنی culmination، ہوتا ہے۔ اس لیے فساد کے خلاف اصلاحی کوشش کا آغاز ظہورِ فساد سے پہلے ہونا چاہیے، نہ کہ ظہورِ فساد کے بعد۔ اسلام میں نہی عن المنکر کا مطلب یہی ہے؛ نہی عن المنکر کا حکم اسی لیے دیا گیا ہے کہ فساد سے پہلے اسبابِ فساد کو روکا جائے، تاکہ فساد کی نوبت نہ آئے۔

حقیقت یہ ہے کہ اسبابِ فساد کو ختم کرنے کی کوشش کرنا اصلاح ہے، اور فساد ہو جانے کے بعد متحرک ہونا صرف لیڈری ہے۔ جو لوگ اسبابِ فساد کے ظہور کے وقت خاموش رہیں، اور جب عملاً فساد ہو جائے تو وہ جوش و خروش کے ساتھ حرکت میں آ جائیں، ایسے لوگ خود بھی فساد انگیزی کے مجرم ہیں۔ اس قسم کے لوگوں کو اصلاحِ فساد کا کریڈٹ نہیں مل سکتا۔ اصلاحِ فساد کا کام فساد سے پہلے شروع ہوتا ہے، نہ کہ عملی طور پر فساد ہو جانے کے بعد۔

اسبابِ فساد کیا ہیں؟ جب کسی سماج میں نفرت کی بولی بولی جائے، جب ایسا ہو کہ کسی گروہ کو ظالم اور دشمن بتا کر اس کے خلاف بری خبریں پھیلائی جائیں، جب کسی سماج میں ایسے لوگ اس کے لیڈر بن جائیں جو ذاتی ذمہ داریوں، یعنی duties، کی بات نہ کرتے ہوں، بلکہ وہ حقوق، یعنی rights، کو لے کر اپنی محرومی کی داستان سناتے ہوں۔ جب اپنے لوگوں کی برائیوں پر ان کو نہ روکا جائے، اور دوسروں کے خلاف شکایت اور احتجاج کی مہم چلائی جائے، تو سمجھ لیجیے کہ ایسے سماج میں اسبابِ فساد کی آگ بھڑکائی جا رہی ہے، جو کسی نہ کسی دن بڑھ کر عملی فساد کی صورت اختیار کر لے گی۔ صحیح طریقہ یہ ہے کہ قوم کے رہنما خود اپنی قوم کی اصلاح پر ساری توجہ لگائیں، نہ کہ دوسری قوم کے خلاف لوگوں کے اندر منفی جذبات پیدا کریں۔

جو لوگ ایسا نہ کریں، وہ مفسد ہیں، نہ کہ مصلح۔ فساد کا علاج اسبابِ فساد کی روک تھام ہے، نہ کہ فساد کے خلاف شکایت اور احتجاج۔ تعمیرِ شخصیت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 340۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.