Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula
Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula

Khamoosh tadbeer

Urdu · 3 min

"خاموش تدبیر" الطاف حسین حالی، 1837 تا 1914، اصلاحی شاعری کو پسند کرتے تھے۔ اس اعتبار سے انہوں نے قدیم اردو شاعری کا جائزہ لیا تو وہ انہیں نہایت بے معنی نظر آئی۔ انہوں نے پایا کہ قدیم اردو شاعری میں مبالغہ ہے۔ "حسن و عاشقی" کی داستان ہے، فرضی خیال آرائی ہے۔

حالی نے اس شاعری پر سخت تنقید کی اور اس کے بجائے "بامقصد شاعری" کی وکالت کی۔ یہ تنقید ان لوگوں کو بہت ناگوار ہوئی جو قدیم اردو شاعری کو اپنے لیے فخر کا سرمایہ بنائے ہوئے تھے۔ ان کو برداشت نہیں ہوا کہ ایک شخص ان کے "پرفخر" اثاثے کو بے قیمت بتائے، چنانچہ وہ حالی کے دشمن ہو گئے۔ ان لوگوں نے حالی کے خلاف نہایت غیر سنجیدہ قسم کے مخالفانہ مضامین چھاپنے شروع کیے۔

حالی نے اس لغو طوفان کے جواب میں خاموشی اختیار کر لی۔ اس پر "اودھ پنچ" لکھنؤ نے ایک فاتحانہ نظم شائع کی، اس کا ایک شعر یہ تھا: "ابتر ہمارے حملوں سے حالی کا حال ہے، میدان پانی پت کی طرح پائمال ہے۔ " مخالفت برائے مخالفت کا یہ طوفان مکمل طور پر یکطرفہ تھا، اس لیے وہ بہت زیادہ دیر تک جاری نہیں رہ سکتا تھا۔ چنانچہ کچھ دنوں کے بعد مخالفین خاموش ہو گئے۔

حالی سے کسی نے پوچھا کہ آپ کے مخالفین کیسے چپ ہو گئے؟ وہ تو بظاہر چپ ہونے والے نظر نہیں آتے تھے۔ حالی نے اس کے جواب میں ایک نظم لکھی، اس کا ایک شعر یہ تھا: "کیا پوچھتے ہو کیوں کر سب نقطہ چی ہوئے چپ؟ " سب کچھ کہا انہوں نے، پر ہم نے دم نہ مارا۔

کوئی شخص سنجیدہ اختلاف اور علمی تنقید کرے تو وہ بلاشبہ قابلِ غور ہوتی ہے۔ اگر وہ درست ہے تو اس کو مان لینا چاہیے، اور اگر اس کے اندر استدلالی نقص ہے تو دلائل کے ساتھ اس کی غلطی کا تجزیہ کرنا چاہیے۔ مگر جو مخالفت برائے مخالفت ہو، جو علمیت اور سنجیدگی سے خالی ہو، جس کی بنیاد حقائق کے بجائے الزام تراشی اور عیب جوئی پر ہو، ایسی مخالفت کا بہترین جواب خاموشی ہے۔ ایسے لوگوں کا جواب دینا ایسا ہی ہے جیسے کوئی شخص چیختے ہوئے گدھے کے سامنے "وَاغْضُظْ مِنْ صَوْتِكَ" سورہ نمبر 31 آیت 19 کا وعظ کہنے لگے، یعنی "اور اپنی آواز کو پست کرو"۔

تعمیر شخصیت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 266۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.