جمہوریہ مالدیپ بحرِ ہند میں واقع جزائر پر مشتمل ایک ملک ہے۔ دسمبر 1987 میں مالدیپ کے لیے میرا ایک سفر ہوا۔ یہ سفر ایک انٹرنیشنل اسلامک کانفرنس میں شرکت کے لیے تھا، جس کا اہتمام حکومتِ مالدیپ کے تعاون سے کیا گیا تھا۔ 5 دسمبر 1987 کی صبح کو فجر سے پہلے گھر سے روانہ ہونا تھا۔
4 دسمبر کی شام کو مختلف کاموں میں دیر ہو گئی، اور میں ساڑھے 12 بجے سے پہلے بستر پر نہ جا سکا۔ سوتے وقت دل سے دعا نکلی کہ خدایا مجھے 3 بجے جگا دیجیے۔ تاخیر کی وجہ سے نیند بھی کسی قدر دیر میں آئی، اور میں سو گیا۔ میں بالکل گہری نیند سو رہا تھا کہ خلافِ معمول اچانک نیند کھل گئی۔
دیکھا تو گھڑی کی ایک سوئی 3 پر تھی اور دوسری سوئی 12 پر۔ میں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ دل نے کہا کہ اللہ کی مدد ٹھیک اپنے وقت پر آتی ہے۔ اگرچہ انسان اپنی عجلت پسندی کی وجہ سے گھبرا اٹھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ شاید خدا کی مدد آنے والی نہیں۔
تعمیر شخصیت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 145۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.