Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula
Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula

Waqiaat-e-shukr

Urdu · 4 min

امریکہ کے سفر 1990 میں، جناب صفیع قریشی صاحب سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے ایک مجلس میں بہت اچھی مثال دی، انہوں نے کہا کہ آج کل مصنوعی سیٹلائٹ خلا میں بھیجے جاتے ہیں۔ یہ سیٹلائٹ اوپر جا کر 200 میل یا اس سے کم و بیش کی دوری پر زمین کے گرد گھومنے لگتے ہیں، مگر ان کی عمر کی ایک مدت ہے۔ ایک مدت گزرنے کے بعد وہ زمین کی کشش کے دائرے میں آ کر زمین کی طرف کھنچنے لگتے ہیں، یہاں تک کہ نیچے آتے آتے ایک روز زمین پر گر پڑتے ہیں۔

اسی طرح انسان ایک مقررہ مدت کے لیے اس دنیا میں آتا ہے، اس کے بعد اس کا واپسی کا سفر شروع ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ آخر کار وہ دوبارہ خدا کی طرف چلا جاتا ہے۔ 6 دسمبر کو ظہر کی نماز کے بعد آخری بار میں یہاں کے پارک میں گیا۔ پارک کے پاس پہنچا تو دیکھا کہ ملی ہوئی سڑک سے ایک بہت بوڑھا امریکن جوڑا خاص طرح کی کھلی ہوئی چھوٹی گاڑی کو آہستہ چلاتا ہوا گزر رہا ہے۔ میری نظر ان لوگوں کی طرف گئی تو مرد نے ہاتھ اٹھا کر ہائے، یعنی ہیلو کہا۔

میں پارک کے اندر داخل ہو رہا تھا اور وہ سڑک پر چلتے ہوئے دوسری طرف جا رہے تھے۔ اس واقعے میں مجھے خود اپنا وداعی سفر دکھائی دینے لگا۔ میں نے کہا، "کل مجھے یہاں سے جانا ہے۔ " اسی طرح ایک اور کل آئے گا جب کہ میں اس دنیا کو چھوڑ کر چلا جاؤں گا۔

پہلے سفر کی منزل معلوم ہے، مگر دوسرے سفر کی منزل معلوم نہیں۔ اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ دوسرے سفر میں میرے اوپر کیا بیتنے والا ہے۔ کچھ دیر تک میں پارک میں بیٹھا، خوبصورت پارک، سرسبز درختوں سے ڈھکے ہوئے مکانات، ہوا کے خوشگوار جھونکے، سڑک پر پھسلتی ہوئی کاریں، سورج کی سنہری روشنی میں اڑتے ہوئے ہوائی جہاز۔ اس طرح کے مختلف مناظر کے درمیان میں نے سوچا کہ خدا نے کتنی زیادہ نعمتیں انسان کو دے رکھی ہیں۔

لوگ ان نعمتوں سے فائدہ اٹھانے میں ایک دوسرے سے آگے بڑھ جانا چاہتے ہیں، مگر کوئی نہیں جو ان بے پایاں نعمتوں پر اللہ کا شکر ادا کرے۔ میری زبان سے بے ساختہ نکلا، "خدایا، میں ساری انسانیت کی طرف سے تیرا شکر ادا کرتا ہوں تاکہ ان کے اوپر تیرا غضب نازل نہ ہو جائے۔ " تعمیر شخصیت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 140۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.