مئی 1990 میں لفتھانزا کی فلائٹ کے ذریعے میرا ایک سفر ہوا۔ دورانِ سفر لفتھانزا کی فلائٹ میگزین کے شمارہ مئی 1990 کو میں نے مطالعے کے لیے کھولا۔ میگزین میں "ایکسپریس کارڈ" کا اشتہار ان لفظوں میں ایک پورے صفحے پر چھپا ہوا تھا: "Whatever your destination, all you need to get into 880 of Europe's best hotels in the American Express card." یعنی آپ کی جو بھی منزل ہو، یورپ کے 880 بہترین ہوٹلوں میں سے کسی ہوٹل میں جگہ حاصل کرنے کے لیے آپ کو صرف ایک چیز کی ضرورت ہے، اور وہ امریکی بینک کا امریکن ایکسپریس کارڈ ہے۔ موجودہ زمانے میں ہوٹلوں اور بینکوں کی عالمی تنظیم نے اس کو ممکن بنا دیا ہے کہ آدمی دنیا کے کسی بھی حصے میں اپنے لیے ہر قسم کی آسودگی اور مواقع اطمینان بخش طور پر پا سکے۔
اشتہار کو میں نے پڑھا تو قرآن کی وہ آیت یاد آ گئی جس میں اہلِ جنت کی زبان سے جنت کے بارے میں کہلایا گیا ہے کہ "شکر ہے اس اللہ کا جس نے ہمارے ساتھ اپنا وعدہ پورا کیا اور ہم کو اس زمین کا وارث بنا دیا۔ ہم جنت میں جہاں چاہیں مقام کریں۔ " سورہ نمبر 39 آیت 74۔ تعمیر شخصیت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 132۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.