Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula
Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula

Momin ka concern

Urdu · 4 min

مومن کا کنسرن— ایک مومن کا سب سے بڑا کنسرن یہ ہوتا ہے کہ آخرت میں اس کو جنت میں داخلہ ملے۔ وہ اپنی ابدی زندگی میں جنت کا باشندہ بن کر رہ سکے۔ جنت میں داخلہ کس کو ملے گا؟ اس سوال کا جواب قرآن میں ان الفاظ میں دیا گیا ہے: ذَٰلِكَ جَزَاءُ مَنْ تَزَكَّىٰ سورہ نمبر 20 آیت 76۔

یعنی: جنت اس کے لیے ہے جو اپنا تزکیہ کرے۔ تزکیہ کوئی پراسرار چیز نہیں؛ تزکیے کے حصول کا اصل ذریعہ مثبت طرز فکر ہے۔ مثبت طرز فکر سے آدمی کے اندر مثبت شخصیت بنتی ہے، اور مثبت شخصیت آدمی کو اس قابل بناتی ہے کہ اس کو فرشتوں کی صحبت حاصل ہو۔ اس طرح کسی آدمی کے اندر تزکیے کا پراسیس شروع ہوتا ہے: وہ فرشتوں کی صحبت میں تزکیے کا سفر کرتا رہتا ہے۔

یہی سفر اس کے اندر مزکّہ شخصیت، یعنی پیوریفائیڈ سول، کی تعمیر کرتا ہے۔ اور یہی مزکّہ شخصیت ہے جو کسی آدمی کو جنت میں داخلے کا مستحق بناتی ہے۔ موت سے پہلے جنتی شخصیت کی تیاری ہے، اور موت کے بعد اس تیار شدہ شخصیت کا جنت میں داخلہ۔ نفرت اور تشدد کا ماحول تزکیے کے عمل کے لیے قاتل، یعنی کلر، کی حیثیت رکھتا ہے۔

نفرت اور تشدد کے ماحول میں شخصیت کے تزکیے کے عمل کا جاری ہونا ممکن نہیں۔ جس آدمی کے اندر جنت کی طلب ہو، اس کو پہلا کام یہ کرنا ہے کہ وہ اپنے اندر سے نفرت کو مٹائے۔ وہ تشدد کو ہر قیمت پر ختم کرے۔ جہاں نفرت اور تشدد سے پاک یہ ماحول بنے گا، وہیں یہ ممکن ہوگا کہ تزکیے کا مثبت عمل جاری ہو، اور اس مثبت شخصیت کی تعمیر ہو جو جنت میں داخلے کی مستحق قرار پائے۔

جنت، خدا کے پڑوس کا دوسرا نام ہے۔ خدا کے پڑوس میں ایسا انسان کبھی نہیں بسایا جائے گا جس کے اندر نفرت اور تشدد کا مزاج پایا جاتا ہو۔ جو آدمی جنت کا حریص ہو، جو آدمی خدا کے پڑوس میں جینے کی تمنا رکھتا ہو، اس کے لیے فرض کے درجے میں ضروری ہے کہ وہ اپنے اندر سے نفرت اور تشدد کا مکمل خاتمہ کرے۔ موجودہ دنیا میں تشدد جہنم کا نمائندہ ہے، اور امن جنت کا نمائندہ۔

تعمیر شخصیت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 16۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.