Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Tameer-e-Insaniyat
Tameer-e-Insaniyat

Waqt ki Zarurat

Urdu · 2 min

وقت کی ضرورت آج کی سخت ترین ضرورت یہ ہے کہ ملک میں فیبین سوسائٹی کے طرز کی تحریکیں اٹھائی جائیں، کمیونٹی کی سطح پر بھی اور قومی اور ملکی سطح پر بھی۔ حقیقت یہ ہے کہ آزادی کے فوراً بعد مہاتما گاندھی نے اسی قسم کی ایک جماعت کا نقشہ پیش کیا تھا، اور اس کا نام انہوں نے جن کانگریس— اور اس کا نام انہوں نے جن کانگریس رکھا تھا۔ گاندھی جی کا کہنا یہ تھا کہ سیاسی آزادی مل جانے کے بعد اب ہمارے سامنے ملک کی تعمیر کا زیادہ بڑا کام ہے، اس لیے ہمیں ایک غیر سیاسی جماعت کی ضرورت ہے۔ اس جماعت کا کام عوام کی ذہنی تربیت ہوگا، اور وہ انتخابی سیاست سے الگ رہ کر خالص تعمیری انداز میں کام کرے گا۔

جن کانگریس جن کانگریس کی کامیابی کے لیے ضروری تھا کہ کانگریس کے بڑے بڑے لیڈر عہدہ اور اقتدار کا راستہ چھوڑ کر خاموش عمل پر اپنے آپ کو راضی کریں اور پوری توجہ کے ساتھ اس میں لگ جائیں، مگر کوئی لیڈر اس سیاسی قربانی کے لیے تیار نہیں ہوا، اور گاندھی جی کی موت کے ساتھ اس کا بھی خاتمہ ہو گیا۔ کتاب "تعمیر انسانیت" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 195۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.