← Tameer-e-InsaniyatTameer-e-Insaniyat
Hitler ka Urooj kis tarah hua
Urdu · 5 min
ہٹلر کا عروج کس طرح ہوا؟ جدید اقتصادی تاریخ کے بارے میں آپ کوئی کتاب پڑھیں تو آپ کو اس میں ایک اصطلاح عظیم بحران یعنی گریٹ ڈپریشن ملے گی۔ اس سے مراد وہ غیر معمولی کساد بازاری ہے جو یورپ اور امریکہ میں 1929 میں شروع ہوئی اور 1939 تک جاری رہی۔ اس زمانے میں مخصوص اسباب کے تحت صنعتی پیداوار گوداموں میں ڈھیر ہو گئی، اور بازار میں ان کے خریدار بہت کم ہو گئے۔
نتیجہ یہ ہوا کہ کارخانے بند ہو گئے، اقتصادی سرگرمیاں ٹھپ ہو گئیں، تقریباً 25% صنعتی کارکن بالکل بے روزگار ہو گئے۔ جرمنی میں بے روزگار آدمیوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی۔ مغربی دنیا کی نصف تجارت برباد ہو کر رہ گئی۔ یہ بحران ابتدائی طور پر اگرچہ اقتصادی تھا، مگر اس کے نہایت اہم سیاسی نتائج برآمد ہوئے: انتہا پسند عناصر زیادہ طاقتور ہو گئے، اور اعتدال پسند لوگوں کی ساکھ بہت گھٹ گئی۔
The Depression had important consequences in the political sphere. Strengthening extremist forces and lowering the prestige of liberal democracy. Volume 4, page 696. کسی سماج میں بظاہر سب سے زیادہ طاقتور ادارہ حکومت کا ہوتا ہے۔
اس لیے عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ جب کوئی بڑی مصیبت پڑتی ہے تو لوگ اس کو حکمرانوں کی طرف منسوب کر دیتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں عمومی طور پر وقت کے حکمرانوں کے خلاف فضا پیدا ہو جاتی ہے۔ اس نفسیات کی بنا پر ایسا ہوتا ہے کہ جو شخص مصائب کا ذمہ دار حکومت کو قرار دے اور اس کے خلاف پرجوش تقریریں کرے، وہ لوگوں کو اپنا سچا ہمدرد دکھائی دیتا ہے۔ اس کے برعکس، جو شخص مجموعی حالات کی روشنی میں مسائل کا تجزیہ کرے، وہ لوگوں کی نظر میں ظالم حکومت کا ایجنٹ بن جاتا ہے۔
ایسے شخص کے متعلق لوگوں کا گمان یہ ہو جاتا ہے کہ وہ عوام کو عمل کے اصل نشانے سے ہٹا دینا چاہتا ہے۔ زمانہ بحران یعنی 1929-39 میں جرمنی کے یہی حالات تھے جس کو ہٹلر نے استعمال کیا۔ اس نے تمام مصیبتوں کا ذمہ دار حکومت وقت کو قرار دے کر اس کے خلاف آتشی تقریریں شروع کر دیں۔ نتیجہ یہ ہوا کہ تھوڑے ہی دنوں میں وہ جرمنی کا سب سے مقبول لیڈر بن گیا۔
ایک مورخ کے الفاظ میں، 1929 کے بعد پیدا ہونے والے اقتصادی بحران سے ہٹلر کو عوامی تائید ملی، اور اس کی پارٹی جرمنی کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔ Economic Depression after 1929 brought mass support. Making 1932 Nazis' largest party in Reich's territory. Hitler was appointed Chancellor January 1933, established dictatorship in Germany.
کتاب "تعمیر انسانیت" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 189۔