Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Tameer-e-Insaniyat
Tameer-e-Insaniyat

Qabil-e-Pation Goi Kirdaar

Urdu · 3 min

قابلِ پیشنگوئی کردار: خُران میں پسندیدہ بندوں کی تعریف یہ کی گئی ہے کہ وہ اپنے عہد کو پورا کرنے والے لوگ ہیں، جبکہ وہ کسی سے عہد کر لیں۔ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَاهَدُوا سورہ نمبر 2، آیت 177۔ یہ عین وہی اخلاقی صفت ہے جس کو ہم نے "قابلِ پیشنگوئی کردار" یعنی predictable character کے سے تعبیر کیا ہے۔ جس طرح لوہے کے اوپر کسی چھت کو کھڑا کیا جائے، تو پیشگی طور پر یہ یقین ہوتا ہے کہ وہ چھت کے بوجھ کو سنبھالے گا۔

اسی طرح جب ایک انسان دوسرے انسان سے کوئی عہد کرے، تو پیشگی طور پر یہ اعتماد ہونا چاہیے کہ وہ ضرور اس عہد کو پورا کرے گا، وہ کسی حال میں اس سے نہیں ہٹے گا۔ اسی بات کو ایک حدیث میں اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ منافق آدمی کی تین نشانیاں ہیں: جب وہ بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وہ وعدہ کرے تو اس سے پھر جائے، جب اس کو امانت سپرد کی جائے تو وہ امانت میں خیانت کرے۔ آیت المنافق ثلاثٌ: إذا حدث كذب، وإذا وعد أخلف، وإذا ائت من خان. سنن ترمذی، حدیث نمبر 2631۔

مذکورہ تینوں باتیں قابلِ پیشنگوئی کردار کے خلاف ہیں۔ کسی انسان سے جب تک کی بات کی جاتی ہے، تو اس اعتماد پر کی جاتی ہے کہ وہ صحیح بات کہے گا، وہ غلط بیانی سے کام نہیں لے گا۔ اب اگر وہ خلافِ واقعہ بات بولنے لگے، تو اس نے پیشگی اندازے کے خلاف عمل کیا۔ اسی طرح جب کسی سے عہد و پیمان کیا جاتا ہے، تو اس یقین کی بنیاد پر کیا جاتا ہے کہ اس کا آئندہ عمل عین اس عہد کے مطابق ہوگا۔

اب اگر آدمی اپنے کیے ہوئے عہد کے خلاف کرنے لگے، تو اس نے اپنے بارے میں پیشگی اندازے کو پورا نہیں کیا۔ اسی طرح جب کوئی امانت کسی کے حوالے کی جاتی ہے، تو وہ بھی اس پیشگی اعتماد کی بنیاد پر کی جاتی ہے کہ وہ ادائیگی کے وقت امانت کو پوری طرح ادا کرے گا۔ اب اگر بوقتِ ادائیگی وہ امانت کو اس کے حقدار کی طرف نہ لوٹائے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ قابلِ پیشنگوئی کردار کا حامل نہ تھا۔ کائنات اپنے قابلِ پیشنگوئی کردار کی وجہ سے کامل ہے۔

اسی طرح انسان بھی اس وقت کامل ہو سکتا ہے جبکہ وہ قابلِ پیشنگوئی کردار کا حامل بنے۔ کتاب "تعمیرِ انسانیت" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 166۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.