Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Tameer-e-Insaniyat
Tameer-e-Insaniyat

Taraqqi aur Ittehaad

Urdu · 3 min

ترقی اور اتحاد۔ آج کل جو چیز سب سے زیادہ بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے، وہ قومی ایکتا، یعنی کلچرل انٹیگریشن ہے۔ وسیع تر معنوں میں اس کو انسانی ایکتا بھی کہا جا سکتا ہے۔ اس میں شک نہیں کہ یہ ایکتا آج ہماری بہت بڑی ضرورت ہے۔

اسی پر ملک کی ترقی اور کامیابی کا دارومدار ہے۔ مگر اس معاملے میں بولنے والے جو کچھ بول رہے ہیں، یا لکھنے والے جو کچھ لکھ رہے ہیں، ان کو دیکھ کر مجھے ایسا لگتا ہے کہ اس بارے میں لوگوں کا ذہن صاف نہیں کہ وہ جو کچھ چاہتے ہیں اس کو حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے۔ اکثر لوگوں کی طرف سے یہ کہا جا رہا ہے کہ نیشنل انٹیگریشن کا ذریعہ کلچرل انٹیگریشن ہے۔ یعنی لوگوں میں ایکا پیدا کرنے کی تدبیر یہ ہے کہ ان کا کلچر ایک کر دیا جائے: زبان، مذہبی رسوم، لباس، تہوار، شادی بیاہ۔

اس قسم کی تمام چیزوں کو سب کے لیے یکساں اور مشترک بنا دیا جائے۔ اس طرح لوگوں کے اندر وہ ایکتا یا انٹیگریشن پیدا ہو جائے گا جس کی ہمیں ضرورت ہے۔ مگر اس تجویز کو میں ایسا ہی سمجھتا ہوں جیسے کسی ملک میں تمام باشندوں کے درمیان اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کے لیے یہ تجویز پیش کی جائے کہ پلاسٹک سرجری کے ذریعے تمام انسانوں کو ایک نقشے کا بنا دیا جائے۔ جس طرح یکساں قسم کی پلاسٹک سرجری کے ذریعے مختلف قسم کے لوگوں میں اتحاد پیدا نہیں کیا جا سکتا، اسی طرح مذکورہ قسم کی تدبیروں سے قومی ایکتا یا نیشنل انٹیگریشن بھی پیدا نہیں کیا جا سکتا۔

حقیقت یہ ہے کہ قومی ایکتا کا راز ایک کلچر میں نہیں ہے بلکہ ایک ذہن میں ہے۔ اس مقصد کے لیے ہمیں لوگوں کے اندر اس کے موافق سوچ پیدا کرنی ہوگی۔ پلاسٹک سرجری جیسا کوئی عمل ظاہری نقشے کو بدل سکتا ہے، مگر وہ اندرونی سوچ کو نہیں بدل سکتا۔ اور محض ظاہری چیزوں کو ایک کر دینے سے کبھی حقیقی ایکتا نہیں آ سکتی۔

کتاب "تعمیر انسانیت" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 158۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.