Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Tameer-e-Insaniyat
Tameer-e-Insaniyat

Jabr ka khatima aur Azadi ka Aaghaaz

Urdu · 3 min

جبر کا خاتمہ اور آزادی کا آغاز۔ قدیم زمانے میں ساری دنیا میں جبر کا نظام قائم تھا۔ ہر ملک میں نسلی بادشاہی کا رواج تھا۔ بادشاہ اپنے اقتدار کو مستحکم رکھنے کے لیے جبر کی فضا کو ضروری سمجھتے تھے۔

اس لیے وہ انسانی آزادی کے تصور کو فروغ دینے میں مستقل رکاوٹ بنے ہوئے تھے۔ اس زمانے میں ہر جگہ یہ ماحول قائم تھا کہ سوچنا حکمران کا کام ہے، بقیہ لوگوں کا کام صرف یہ ہے کہ وہ تابعداری کی زندگی پر خانے رہیں۔ علمی اور فکری ترقی ہمیشہ آزادی کے ماحول میں ہوتی ہے۔ چنانچہ اس جابرانہ نظام کے تحت انسان کا علمی اور فکری ارتقاء بھی مسلسل رکا رہا۔

مثال کے طور پر، رومن ایمپائر نے دنیا کے بڑے حصے پر 2000 سال تک حکومت کی۔ اس کی سلطنت کا رخ با یورپ، ایشیا، افریقہ کے بیشتر آباد حصے پر پھیلا ہوا تھا۔ تاہم 2000 سال کی اس مدت میں کوئی بھی قابلِ ذکر علمی اور فکری ارتقاء ممکن نہ ہو سکا۔ اسلام نے اس جبری نظام کے خلاف تحریک شروع کی۔

یہ آواز وقت کے حکمرانوں کو پسند نہیں آئی۔ چنانچہ پہلے ہی دور میں اہل اسلام کا مقابلہ اس زمانے کی دو سب سے بڑی سلطنتوں، رومن ایمپائر اور ساسانی ایمپائر سے پیش آ گیا۔ یہ مقابلہ اپنی آخری متشددانہ حد تک پہنچ گیا۔ اس مقابلے میں آخر کار اہل اسلام کی جیت ہوئی، اور یہ دونوں سلطنتیں اور اسی کے ساتھ ان کی حلیف حکومتیں ہمیشہ کے لیے صفحہ سیاست سے مٹ گئیں۔

مؤرخین نے عام طور پر اعتراف کیا ہے کہ اسلام نے اگر رومن ایمپائر اور ساسانی ایمپائر کو توڑا نہ ہوتا تو انسانی تاریخ میں آزادی کا دور شاید کبھی نہ آتا۔ اسلام کا لایا ہوا آزادی کا یہ انقلاب بھی ایک تاریخی عمل، یعنی ہسٹوریکل پروسیس کی صورت میں قوموں کے درمیان جاری رہا۔ فطرت کے قانون کے مطابق اس پر مختلف نشیب و فراز آتے رہے، لیکن کوئی بھی چیز اس عمل کو روک نہ سکی۔ انسانی آزادی کا یہ دھارا مسلسل آگے بڑھتا رہا، یہاں تک کہ بیسویں صدی میں وہ اپنی تکمیل تک پہنچ گیا۔

اب مختلف اسباب کے تحت انسانی آزادی ایک ایسا مسلم اجتماعی اصول ہے جس کی تردید کسی کے لیے ممکن نہیں۔ کتاب "تعمیر انسانیت" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 213۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.