Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Tameer-e-Hayat
Tameer-e-Hayat

Nadani aur Danishmandi

Urdu · 3 min

نادانی اور دانشمندی۔ نادان نے کہا کہ میں نے اپنے ماضی اور حال کو برباد کر دیا۔ دانشمند بولا: مگر مستقبل تو برباد نہیں ہوا۔ آدمی کی زندگی صرف ماضی اور حال کے اوپر ختم نہیں ہو جاتی۔

اس کی لمبی زندگی میں مستقبل بھی لازمی طور پر شامل ہے۔ پھر کوئی شخص ماضی اور حال کے کھونے کا غم کیوں کرے، جبکہ مستقبل اب بھی آپ کے پاس پوری طرح موجود ہے؟ کوئی شخص اپنے گزرے ہوئے دنوں کو گنوا سکتا ہے، مگر اس کے آنے والے دن تو اب بھی اس کے پاس باقی ہیں۔ اگر آدمی اپنے احساس کو شدت— اگر آدمی اپنے احساس کی شدت کو پچھلے دنوں کی تلخ یاد میں نہ لگائے، بلکہ اس شدت کو آنے والے دنوں کو استعمال کرنے میں لگا دے، تو ہو سکتا ہے کہ پہلے اس نے جو کچھ کھویا ہے، اس کو وہ آئندہ مزید اضافے کے ساتھ حاصل کر لے۔

ماضی آپ کے ہاتھ سے نکل چکا، حال بھی آپ کا ساتھ چھوڑ رہا ہے۔ اب جو چیز آپ کے پاس باقی ہے، وہ صرف آپ کا مستقبل ہے۔ آپ بیتے ہوئے دن یا جانے والے لمحات کا غم کیوں کریں؟ آنے والے دن، جو اب بھی پوری طرح آپ کے قبضے میں ہیں، ان پر اپنی ساری توجہ لگا دیجیے۔

یہی ممکن بھی ہے اور یہی عقل کا تقاضا بھی۔ نادان کی نظر ہمیشہ پیچھے کی طرف ہوتی ہے، اور دانشمند کی نظر ہمیشہ آگے کی طرف۔ نادان آدمی صرف اس کو جانتا ہے۔ نادان آدمی صرف اس کو جانتا ہے جو ہو چکا۔

دانشمند اس کو بھی جانتا ہے جو ہو سکتا ہے۔ آپ نادان نہ بنیے۔ آپ کوشش کیجیے کہ آپ کا نام دانشمندوں کی فہرست میں لکھا جائے۔ جب آدمی کے لیے دانشمند بننے کا موقع بھی موجود ہو، اور اسی کے ساتھ نادان بننے کا موقع بھی، تو وہ نادان کیوں بنے؟

کیوں نہ وہ دانشمند بننے کی کوشش کرے؟ وہ تاریکیوں میں کیوں بھٹکے، جبکہ روشنی کے دروازے بھی اس کے لیے کھلے ہوئے ہیں؟ زندگی ایک مسلسل سفر ہے، جو ماضی سے حال اور حال سے مستقبل کی طرف جاری ہے۔ جو شخص ماضی اور حال میں اٹک کر رہ جائے، وہ گویا زندگی کی حقیقت کا انکار کر رہا ہے۔

اور حقیقت کا انکار کرنے والا خود اپنا انکار کرتا ہے۔ حقیقت کو بدلنا اس کے لیے کسی طرح ممکن نہیں۔ کتاب "تعمیر حیات" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 158۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.