Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Tameer-e-Hayat
Tameer-e-Hayat

Kal aur Aaj

Urdu · 3 min

کل اور آج: ہر آدمی اپنے گزشتہ کل کو کھو چکا ہے۔ کامیاب وہ ہے جو اپنے آج کو نہ کھوئے۔ پچھلا دن جا چکا، اب تو آپ کے پاس صرف آج ہے۔ پھر آج کو آپ کیوں کھوئیں؟

اکثر لوگوں کا حال یہ ہوتا ہے کہ اگر وہ اپنے پچھلے کل کو استعمال نہ کر سکے تو اپنے آج کے دن اس کا افسوس لے کر بیٹھ جاتے ہیں۔ یہ کل کی خاطر آج کو بھی کھونا ہے۔ نہ ملے ہوئے کی فکر میں ملے ہوئے کو بھی برباد کر دینا ہے۔ عقلمند آدمی وہ ہے جو اپنے آپ کو اس دوہرا نقصان سے بچائے۔

اگر آپ کا پچھلا کل کھو گیا ہے تو اس کو کھویا ہوا نہ سمجھیں، اس کو تجربہ سیکھنے کا ذریعہ بنا لیں۔ اس طرح آپ کا کھویا ہوا سرمایہ بھی پایا ہوا سرمایہ بن جائے گا۔ ماضی کے تجربے کے سرمائے کو اپنی حال کی پونجی میں ملا دیجئے، اور پھر آپ دیکھیں گے کہ آپ کی کھوئی ہوئی چیز بھی مزید اضافے کے ساتھ آپ کو دوبارہ مل گئی ہے۔ پچھلے کل کا غم کرنا گویا اپنی صلاحیت کے ایک حصے کو ضائع کر دینا ہے۔

آپ ایسی غلطی کیوں کریں؟ آپ نئے دن میں اپنی ادھوری صلاحیت کے ساتھ کیوں داخل ہوں؟ پچھلے کل کے غم سے اپنے دماغ کو خالی کر دیجئے، اور اپنی پوری طاقت کو لے کر اپنے نئے دن کے منصوبے میں لگ جائیے۔ یہی کامیاب زندگی کا صحیح طریقہ ہے۔

آپ خواہ کتنا ہی زیادہ گزشتہ کل کی فکر کریں، گزشتہ کل اب دوبارہ آپ کی طرف واپس آنے والا نہیں۔ جانے والی چیز جا چکی، رہنے والی چیز باقی ہے۔ جانے والی چیز کو بھلا دیجئے اور رہنے والی چیز کو اپنی پوری طاقت کے ساتھ پکڑ لیجئے۔ یہی اس دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کا واحد راز ہے۔

یہی کامیابی حاصل کرنے کا دوسرا کوئی طریقہ نہیں۔ یہاں کامیابی حاصل کرنے کا دوسرا کوئی طریقہ نہیں۔ پچھلے کل کا محاسبہ کرنا بہت ضروری ہے، مگر پچھلے کل پر غم کرنا اتنا ہی بے فائدہ ہے۔ آپ یہ ضرور دیکھیے کہ پچھلے کل کو آپ نے کیا پایا اور کیا کھویا۔

مگر یہ دیکھنا نصیحت کے لیے ہو، نہ کہ افسوس کرنے کے لیے۔ آج کو استعمال کیجئے، کیونکہ گزرا ہوا کل تو اب کبھی واپس آنے والا نہیں۔ کتاب "تعمیر حیات" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 181۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.