Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Tameer-e-Hayat
Tameer-e-Hayat

Husn-e-Tadbeer

Urdu · 3 min

حسن تدبیر۔ تاجر لوگ ایسا نہیں کرتے کہ وہ اپنا تجارتی کام شروع کر کے بیٹھ جائیں اور یہ سمجھ لیں کہ اب دوسروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئیں اور ہمارے یہاں سے اپنی مرضی کا سامان خرید لے جائیں۔ ہمارے یہاں سے اپنی مرضی کا سامان خرید کر لے جائیں۔ بلکہ اس کے بعد وہ ایک اور کام کرتے ہیں جس کو تجارت کو فروغ دینا کہا جاتا ہے۔

وہ اپنی تجارت کو ترقی اور فروغ دینے کے لیے مزید مختلف قسم کی کوششیں کرتے ہیں۔ انہی میں سے ایک ہے قیمت گھٹا کر سامان فروخت کرنا۔ مثلاً ایک شخص ایک 15 روز میگزین نکالے گا، اس کی اصل قیمت فی کاپی 10 روپیے ہوگی، مگر ایک مخصوص مدت تک وہ اس کی قیمت کم کر کے صرف 2 روپیے میں فروخت کرے گا۔ اس کم تر قیمت کو عام طور پر ترغیبی قیمت، یعنی انویٹیشن پرائس، کہا جاتا ہے۔

اسی طرح ایک شخص بازار میں ایک دکان کھولے گا، ابتدا میں وہ کچھ دنوں ایسا کرے گا کہ اس کا سامان جس کی اصل قیمت 100 روپیہ ہے، اس کو وہ صرف 75 روپیے میں دے گا۔ اس کو افتتاحی رعایت، یعنی اناگرل ڈسکاؤنٹ، کہا جاتا ہے۔ یہ طریقہ صرف تجارت کے لیے نہیں ہے، اس کا تعلق تمام اجتماعی معاملات سے ہے۔ جب بھی آپ کسی سے تعلقات بڑھانا چاہیں، کسی حلقے میں نفوذ حاصل کرنا چاہیں، کسی کو اپنی طرف مائل کرنا چاہیں، تو آپ کو یہی طریقہ اختیار کرنا ہوگا۔

دوسروں کو رعایت دے کر ہی اس دنیا میں دوسروں کے درمیان مقام حاصل ہوتا ہے۔ ہندوستان میں بعض تاریخی یا غیر تاریخی اسباب سے ہندو اور مسلمانوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ اس کشیدگی کا سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اب دونوں فرقوں کے درمیان تعلق کو معتدل بنانے کی عملی صورت صرف ایک ہے۔

وہ یہ کہ مسلمان اس معاملے میں پہل کر کے وہی تدبیر اختیار کریں جس کو مذکورہ مثال میں ترغیبی قیمت یا افتتاحی رعایت کہا گیا ہے۔ یہ کوئی دبنے یا جھکنے کی بات نہیں۔ بلکہ وہ حسن تدبیر ہے۔ ذاتی معاملے میں ہر آدمی اسی تدبیر کو اختیار کرتا ہے۔

ضرورت ہے کہ ملی معاملے میں بھی اس کو اختیار کر لیا جائے۔ اس کے سوا کوئی بھی دوسری تدبیر موجودہ حالت کو ختم کرنے والی نہیں۔ کتاب "تعمیر حیات" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 156۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.