Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Tameer-e-Hayat
Tameer-e-Hayat

Ilm ki Ahmiat

Urdu · 3 min

علم کی اہمیت: دنیا کی تمام دولتوں میں سب سے بڑی دولت علم ہے۔ اس دنیا میں علم سے زیادہ بڑی اور کوئی دولت نہیں۔ ایک مفکر کا قول ہے کہ علم ایک معمولی آدمی کو غیر معمولی آدمی بنا دیتا ہے۔ Learning makes a man superman.

جانور اور انسان میں یہ فرق ہے کہ جانور کی معلومات محدود ہوتی ہیں، جانور کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ اپنی معلومات میں اضافہ کر سکے۔ اس کے مقابلے میں انسان کی صفت یہ ہے کہ وہ اپنی معلومات میں اضافہ کرتا رہتا ہے۔ اس معاملے میں انسانی دماغ کی صلاحیت لامحدود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انسان آخر عمر تک اپنی معلومات کو بڑھاتا رہتا ہے۔

دماغ کی کوئی حد نہیں، اس لیے اضافہ معلومات کی بھی کوئی حد نہیں۔ انسانی شخصیت کی تکمیل میں سب سے زیادہ حصہ اسی علم کا ہے۔ یہ دراصل علم ہی ہے جو ایک عام آدمی کو عظیم آدمی بناتا ہے، جو ایک معمولی انسان کو غیر معمولی انسان بنا دیتا ہے۔ علم کے ذریعے یہ ممکن ہوتا ہے کہ آدمی اپنی شخصیت کی توسیع کر سکے۔

وہ گزری ہوئی تاریخ کو کتابوں میں پڑھ کر جان لے۔ وہ مطالعہ کر کے دنیا بھر میں ہونے والے واقعات سے باخبر ہو جائے۔ علم کے ذریعے آدمی اس قابل بنتا ہے کہ وہ باتوں کا تجزیہ کر کے نئی نئی حقیقتیں دریافت کرے۔ وہ ماضی اور حال سے سبق لے کر مستقبل کا اندازہ کر سکے۔

وہ عالمی دماغوں کے افکار کو جان کر تاریخ کے اگلے زینے پر قدم رکھ سکے۔ علم آدمی کو حیوانیت کے درجے سے اٹھا کر حقیقی انسانیت کے درجے پر پہنچاتا ہے۔ علم آدمی کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ ساری دنیا سے ذہنی غذا لے کر زیادہ بہتر طور پر اپنی زندگی کی تعمیر کرے۔ وہ اپنی زندگی کی زیادہ بہتر اور زیادہ کامیاب منصوبہ بندی کر سکے۔

علم کے بغیر ہر آدمی غیر کامل انسان ہے، اور علم کے ساتھ ہر آدمی کامل انسان۔ کتاب "تعمیر حیات" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 154۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.