Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Tameer-e-Hayat
Tameer-e-Hayat

Taraqqi ke Mawaqey

Urdu · 3 min

ترقی کے مواقع: 1999 کے سروے کے مطابق ہندوستان میں اس سال کا سب سے زیادہ امیر بنگلور کا ایک مسلمان تھا، جس کا نام عظیم ہاشم پریم جی ہے۔ اس سال اس کا سرمایہ 176 بلین روپیہ تھا، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ موجودہ دنیا میں ترقی کے مواقع لامحدود ہیں۔ حتیٰ کہ یہاں یہ بھی ممکن ہے کہ اقلیتی فرقے کا ایک فرد ترقی کر کے اکثریتی فرقے سے آگے بڑھ جائے۔ ٹائمز آف انڈیا، 27 جون 1999۔

ممتاز تعلیمی ادارہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بمبئی کے 37ویں جلسۂ تقسیمِ اسناد کے موقع پر اپنے کنووکیشن ایڈریس میں جناب عظیم ہاشم نے اپنے تجربات بتائے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عظیم ہاشم کی ترقی 25 سال کی لگاتار محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے لمبی مدت تک یہ کیا کہ ایک طرف خود اپنی صلاحیتوں کو آخری حد تک اپنے کاروبار میں لگا دیا، دوسری طرف انہوں نے بار بار سفر کر کے ملک بھر سے اعلیٰ قابلیت کے نوجوان حاصل کیے، اور ان کے ذریعے ایک بہترین ٹیم تیار کی۔ انہوں نے اپنے اور دوسروں کے تجربات سے سبق سیکھا۔

ان کا کہنا ہے کہ کامیابی کا سب سے بڑا راز کبھی ختم نہ ہونے والی سخت محنت ہے۔ اس طرح طویل منصوبہ بند عمل کے ذریعے انہوں نے اپنی موجودہ کامیابی حاصل کی۔ عظیم ہاشم نے کہا کہ مستقبل وہ نہیں ہے جو آپ کے ساتھ پیش آتا ہے، بلکہ مستقبل وہ ہے جسے آپ خود بناتے ہیں۔ اس دنیا میں ہر آدمی وہی ترقی حاصل کر سکتا ہے جو ترقی کسی دوسرے نے حاصل کی ہے، شرط صرف یہ ہے کہ اپنی مطلوب کامیابی کے لیے اس کے مطابق ضروری عمل کیا جائے۔

وہ عمل کیا ہے؟ وہ عمل ہے: مقصد کا واضح تصور، اس کو پانے کا عزمِ مصمم، اپنی پوری صلاحیت کو اس میں لگا دینا، لائق افراد کے ذریعے متحدہ کوشش کرنا، ہر چیلنج سے نیا حوصلہ لینا، اپنی معلومات میں برابر اضافہ کرتے رہنا۔ یہی اس دنیا میں کامیابی کے اصول ہیں۔ اور جو آدمی ان اصولوں کو بھرپور طور پر اپنا لے، اس کے لیے ترقی اتنا ہی زیادہ یقینی بن جاتی ہے جتنا کہ شام کے بعد اگلی صبح کا طلوع ہونا۔

کتاب تعمیر حیات، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 146۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.