Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Tameer-e-Hayat
Tameer-e-Hayat

Sabr - Bahaduri hai

Urdu · 4 min

صبر بہادری ہے، صبر بہادری ہے، اور بے صبری بزدلی۔ جو لوگ صبر کرنے پر تیار نہ ہوں، انہیں آخرکار بزدل بن کر اس دنیا میں رہنا پڑے گا۔ اور بزدلی کا دوسرا نام منافقت ہے، جس سے زیادہ بری اخلاقی صفت اور کوئی نہیں۔ موجودہ دنیا میں خود فطری نظام کے تحت بار بار ایسا ہوتا ہے کہ ایک انسان کو دوسرے انسان سے شکایت پیدا ہوتی ہے، ایک انسان کو دوسرے انسان سے کوئی ذہنی یا جسمانی تکلیف پہنچتی ہے۔

یہ ایک لازمی صورتحال ہے۔ یہ معاملہ انسانی زندگی کے آغاز ہی میں ہابیل اور قابیل کے ٹکراؤ کی صورت میں پیدا ہوا۔ اس کے بعد وہ تاریخ کے ہر دور میں، حتیٰ کہ پیغمبروں کے زمانے میں بھی جاری رہا۔ وہ اسی طرح جاری رہے گا، یہاں تک کہ قیامت آ جائے اور خود اس دنیا ہی کا خاتمہ ہو جائے۔

ایسی حالت میں کسی بھی انسان کے بس میں نہیں کہ وہ اپنی پسند کے عین مطابق ایسی زندگی حاصل کر لے جہاں اس کو نہ کسی سے شکایت ہو اور نہ کسی سے اختلاف۔ ایسا انتخاب موجودہ دنیا میں کسی کے لیے ممکن ہی نہیں، نہ صالحین کے لیے اور نہ غیر صالحین کے لیے۔ موجودہ دنیا میں حقیقی انتخاب صرف دو روش کے درمیان ہے: آپ یا تو گھر سے باہر تک ہر ایک سے مسلسل لڑتے رہیں، یا شکایت و اختلاف کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی زندگی کی تعمیر کریں۔ پہلی روش اگر پھول کے درخت میں اس کے کانٹوں سے الجھنے کا نام ہے، تو اس کے مقابلے میں دوسری روش یہ ہے کہ کانٹے کو نظرانداز کرتے ہوئے اس پھول کو لیا جائے۔

مگر پہلی روش کسی کے لیے بھی مستقل طور پر ممکن نہیں، کیونکہ وہ اپنی اور اپنے گھر کی تباہی کے ہم معنی ہے۔ اور کوئی بھی اتنا نادان نہیں کہ وہ مستقل طور پر اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو تباہی کے گڑھے میں ڈال دے۔ اس لیے عملاً یہ ہوتا ہے کہ بے صبری کی روش اختیار کرنے والے وقتی طور پر دوسروں سے لڑتے ہیں، اور آخرکار اس کا تباہ کن نتیجہ دیکھ کر خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔ مگر ایسی خاموشی کا مطلب منافقت ہوتا ہے۔

موجودہ دنیا میں آپ کو بہرحال صبر کرنا ہے۔ اگر آپ اصول کی بنیاد پر صبر نہ کریں تو آپ کو مفاد کی بنیاد پر صبر کرنا پڑے گا، اور اسی دوسری روش کا نام منافقت ہے۔ کتاب "تعمیر حیات" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 64۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.