Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Tameer-e-Hayat
Tameer-e-Hayat

Khamoshi

Urdu · 3 min

خاموشی۔ ارنیسٹ سہچاری ایک فرانسیسی رائٹر ہے؛ وہ 1883 میں پیرس میں پیدا ہوا، 1914 میں اس کی وفات ہوئی۔ وہ ابتداً آزاد خیال اور ملحد تھا، مگر بعد کو وہ مسیحی عقیدے کی طرف لوٹ آیا اور خدا اور مذہب کو ماننے والا بن گیا۔ ارنیسٹ سہچاری مشہور مؤرخ ارنیسٹ رینا کا پوتا تھا؛ وہ ان لوگوں میں سمجھا جاتا ہے جنہوں نے 1914 سے پہلے فرانس میں روحانی بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی۔

اس کے ایک قول کا ترجمہ انگریزی زبان میں اس طرح کیا گیا ہے: "خاموشی آسمان کا ایک ٹکڑا ہے جو زمین پر اتارا گیا ہے۔ " Silence is a bit of heaven that comes down to earth. خاموشی فطرت کی زبان ہے؛ ایک آدمی جب خاموش ہوتا ہے تو وہ عالمِ فطرت کا ہم زبان بن جاتا ہے۔ اس کی سطح وہ ہو جاتی ہے جو فطرت کی سطح ہے، اور فطرت کی سطح سے بلند سطح اور کوئی نہیں۔

انسان مطلق معنوں میں خاموش نہیں رہ سکتا؛ انسان جب بظاہر خاموش ہوتا ہے تو اس وقت وہ دوسروں کے لیے خاموش ہوتا ہے، مگر اپنے لیے خاموش نہیں ہوتا۔ وہ خارجی دنیا کی طرف سے خاموش ہو کر اپنی داخلی دنیا سے ہم کلام ہو جاتا ہے۔ چپ رہنا ایک عظیم عمل ہے؛ جب آدمی چپ رہتا ہے تو وہ زمین کی باتوں سے زیادہ آسمان کی باتوں پر دھیان دے رہا ہوتا ہے۔ وہ انسان سے زیادہ فرشتوں کی سرگوشیوں پر کان لگائے ہوئے ہوتا ہے؛ وہ دوسروں سے زیادہ خود اپنی بات کی طرف متوجہ رہتا ہے۔

وہ سطحی اور ظاہری باتوں سے زیادہ گہری حقیقتوں کی دریافت میں مشغول ہوتا ہے۔ آدمی جب بولتا ہے تو وہ محدود دنیا میں ہوتا ہے؛ آدمی جب چپ رہتا ہے تو وہ لامحدود دنیا کی وسعتوں میں پہنچ جاتا ہے۔ کتاب "تعمیر حیات" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 56۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.