صحیح طرزِ فکر: انسان کی صفت یہ ہے کہ وہ فکری صلاحیت رکھتا ہے۔ حیوان اپنی جبلت کے تابع ہے۔ انسان کی عظمت یہ ہے کہ وہ سوچتا ہے، اور سوچ کے تحت اپنے عمل کا منصوبہ بناتا ہے۔ حیوان کے لیے غلطی کرنے کا کوئی امکان نہیں، کیونکہ حیوان خدائی جبلت کے تحت عمل کرتا ہے۔
لیکن انسان صحیح بھی کرتا ہے اور غلط بھی۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہر آدمی اپنے سوچنے کی صلاحیت کو آخری حد تک بیدار کرے، تاکہ اس کی سوچ درست سوچ ہو، اور اس کے نتیجے میں اس کا عمل بھی درست عمل ہو۔ کتاب "تعمیر حیات" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 8۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.