Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Taaruf-e-Islam
Taaruf-e-Islam

نماز

Urdu · 3 min

نماز کے مسائل کا لفظ بولا جائے تو ذہن عام طور پر ان جزئی آداب کی طرف چلا جاتا ہے جن کی تفصیل فقہ کی کتابوں میں ملتی ہے۔ اسی لیے جب کسی کو نماز کے مسائل کی تلاش ہوتی ہے تو وہ فقہ کی کتاب دیکھتا ہے، مگر نماز کے مسائل کا تعلق صرف اس کے جزئی آداب سے نہیں ہے؛ اس سے پہلے اس کا تعلق نماز کے مقصد اور اس کے بنیادی پہلوؤں سے ہے۔ نماز کے جزئی آداب بلاشبہ فقہ کی کتابوں ہی میں ملیں گے، مگر جہاں تک نماز کے اثاثی امور کا تعلق ہے، وہ مکمل طور پر قرآن میں موجود ہیں، اور قرآن کے تتبع سے واضح طور پر ان کو معلوم کیا جا سکتا ہے۔

اس ذہن کا نتیجہ یہ ہے کہ ایک آدمی نماز میں جزئی آداب کا اہتمام تو خوب کرے گا، مگر نماز کے جو بنیادی اور مقصدی پہلو ہیں، ان کی طرف سے غافل رہے گا، کیونکہ وہ ان کو نماز کے مسائل نہیں سمجھتا۔ یہاں اس سے متعلق قرآن کے کچھ حوالے نقل کیے جاتے ہیں: "ہر نماز کا ایک وقت ہے، اور اس کی ادائیگی میں وقت کی پابندی ضروری ہے"۔ إِنَّ الصَّلَاةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتَابًا مَوْقُوتًا سورہ نساء آیت 103۔ جب نماز پڑھی جائے تو صاف پاک ہو کر پڑھی جائے۔

إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا سورہ مائدہ آیت 6۔ نماز کے وقت اپنے کو ماحول سے الگ کر کے اللہ کی طرف متوجہ ہونا۔ وَاذْكُرْ إِسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا سورہ مزمل آیت 8۔ نماز اس طرح پڑھی جائے کہ آدمی کا شعور اس کے ساتھ جڑا ہوا ہو۔

لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى سورہ نساء آیت 34۔ نماز آدمی کے اوپر نگراں بن جائے، جو اس کو برے کاموں سے روکے۔ إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَىٰ عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ سورہ عنکبوت آیت 45۔ نماز آدمی کو اللہ کی یاد کرنے والا بناتی ہے۔

أَقِمِ الصَّلَاةَ لِذِكْرِهِ سورہ طہ آیت 6۔ نماز کے وقت آدمی کے اوپر پستی کی حالت طاری ہونا چاہیے۔ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ سورہ مومنون آیت 2۔ جب نماز کا وقت آ جائے تو کام چھوڑ کر نماز کی طرف دوڑنا چاہیے۔

فَاسْسَعُوا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ سورہ جمعہ آیت 9۔ نماز نمازیوں کے لیے ایک ہو کر رہنے کی تربیت ہے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.