Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Shatm-e-Rasool Ka Masla
Shatm-e-Rasool Ka Masla

قابل تقلید نمونہ

Urdu · 2 min

قابلِ تقليد نمونه

ڈاکٹر رفیق زکریا بمبئی کی ایک معروف شخصیت ہیں۔ انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ انھوں نے سلمان رشدی کی کتاب ’’شیطانی آیات‘‘ کے جواب میں ایک کتاب محمد اور قرآن (انگریزی) لکھی۔ اس کتاب کو رشدی کی کتاب ہی کے پبلشر پنگوئن بکس (Penguin Books) نے شائع کیا جس کی شاخیں امریکا، برطانیہ اور ہندستان میں ہیں۔ یہ کتاب آج پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر فروخت ہو رہی هےاور اللہ اور اس کے رسول کا کرم ہے کہ اس کتاب کا خود پنگوئن والوں پر اتنا زبردست اثر ہوا کہ انھوں نے معاہدہ کے باوجود رشدی کی کتاب کا پیپر بیک اڈیشن نکالنے سے انکار کر دیا۔ (ہفت روزہ نئی دنیا، نئی دہلی، 3 اپریل 1992ء)

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

اس سے مثبت اندازِ کار کی غیر معمولی اثرانگیزی کا اندازہ ہوتا ہے۔ مذکورہ مثال کے مطابق، سلمان رشدی کی بیہودہ کتاب کے جواب میں اسلام پر ایک صحیح تعارفی کتاب تیار کی گئی۔ اس کتاب کو ’’شیطانی آیات‘‘ کے پبلشر ہی نے اپنے یہاں سے شائع کیا اور پھر ہر جگہ اس کو پڑھا جانے لگا۔ مزید یہ کہ خود پبلشر پر اس کا اثر یہ ہوا کہ وہ شیطانی آیات کی مزید اشاعت سے باز آ گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ مثبت طریقِ کار میںمعجزاتی تاثیر چھپی ہوئی ہے، بشرطیکہ اس کو صحیح طور پر استعمال کیا جائے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content