Maulana Wahiduddin Khan
9 min left
0:00

← Shatm-e-Rasool Ka Masla
Shatm-e-Rasool Ka Masla

خدائی ضمانت

Urdu · 9 min

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو بگاڑنے اور آپ کی تعلیمات کو مسخ کرنے کی کوشش آپ کے ہم عصر یہودیوں نے شروع کی جو اس وقت عرب میں آباد تھے۔ پھر صلیبی جنگوں کے بعد یورپ کے مسیحی علماء اور مستشرقین نے صدیوں تک اسے پوری قوت کے ساتھ جاری رکھا(ديكھيے زيرِ نظر كتاب كا عنوان اسلام مغربي لٹريچر ميں)۔ موجودہ زمانہ میں ہندوستان کے سلمان رشدی اور ان جیسے دوسرے لوگ یہی نازیبا کام جدید ترین ذرائع کو استعمال کرتے ہو ئے انجام دے رہے ہیں۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

اب سوال یہ ہے کہ اس معاملہ میں مسلمانوں کو کیا کرنا چاہیے۔ اس معاملہ میں مسلمانوں کے لیے کرنے کی ایک صورت یہ ہے کہ وہ غصہ اور جھنجھلاہٹ کا اظہار کریں ۔ وہ ایسی کتابوں کے خلاف ایجی ٹیشن اور ہنگامہ شروع کردیں ۔ اب تک مسلمانوں کے تمام لکھنے اور بولنے والے عملاً بس اسی قسم کا ردّعمل ظاہر کرتے رہے ہیں۔ مگر اس واقعہ کا ایک اور پہلو ہے جو اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔ اور بدقسمتی سے مسلمان اپنے منفی جوش کی وجہ سے اب تک اس دوسرے پہلو سے آگاہ نہ ہو سکے۔

تاریخ بتاتی ہے کہ ساتویں صدی عیسوی کے کعب بن اشرف سے لےکر بیسویںصدی کے سلمان رشدی تک بے شمار لوگ مسلسل اس معاندانہ کوشش میں مصروف رہے ہیں کہ وہ آپ کی تصویر کو داغدار کریں۔اس مخالفانہ عمل پر جلد ہی ڈیڑھ ہزار سال پورے ہوجائیں گے۔ مگر ان دشمنانِ رسول کو اپنے مقصد میں ایک فی صد کامیابی بھی حاصل نہ ہو سکی۔ ان کی ساری کوششیں عملاً کامل طورپر بے نتیجہ رہیں۔

دوسری طرف ہم دیکھتے ہیں کہ اسی قسم کی نازیبا کوششیں پچھلے پیغمبروں کے خلاف بھی کی گئیں مگر یہاں نتیجہ بالکل مختلف رہا۔ یہاں ان کے دشمنوں کو اپنے مقصد میں پوری کامیابی حاصل ہو ئی۔ سابق پیغمبروں کے دشمنوں نے ان کی سیرت اور ان کی تعلیمات کو بگاڑنایا معدوم کردینا چاہا۔ اور عملاًبگاڑدیا یا معدوم کر ڈالا۔ حضرت نوح سے لے کر حضرت مسیح تک ہر پیغمبر کے خلاف انھوں نے اپنی تحریفی کوشش کی اور ہر بار وہ اپنی کوشش میں پوری طرح کامیاب رہے۔

انسانی تاریخ کا جومدوّن ریکارڈ ہے، اس میں پچھلے تمام پیغمبروں کو حذف کردیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر مصر کی قدیم تاریخ میں فرعون کا ذکرہے مگر موسیٰ کا اس میں کو ئی ذکر نہیں ۔ فلسطین کی تاریخ سے مسیح کا ذکر حذف ہے، جب کہ آپ کے ہم عصر رومی حکمرانوں کا ذکر اس میں تفصیل کے ساتھ موجود ہے۔ قرآن کے علاوہ ، پچھلے پیغمبروں کی بابت جاننے کا واحد ذریعہ بائبل ہے اور بائبل کا یہ حال ہے کہ اس میں تمام پیغمبروں کو مسخ شدہ حالت میں پیش کیا گیا ہے۔

حضرت نوح علیہ السلام کے بارے میںبائبل کا بیان ہے کہ نوح کاشتکاری کر نے لگا۔ اس نے ایک انگور کا درخت لگایا ، اور اس نے اس کی مَے پی اور اسے نشہ آیا اور وہ اپنے ڈیرہ میں برہنہ ہو گیا اور کنعان کے باپ حام نے اپنے باپ کو برہنہ دیکھا(پیدائش، 9:2-21)۔

other sourceWords of another person or source

حضرت ابراہیم علیہ السلام کا حوالہ بائبل میں ملتا ہے ۔ مگر اس میں آپ کی غیر متعلق خاندانی باتوں کا ذکر تفصیل کے ساتھ موجود ہے، مگر آپ کی دعوتِ تو حید کا اس میں سرے سے کوئی ذکر نہیں (دیکھیے، بائبل کی کتاب پیدائش، باب 15)۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

حضرت لوط علیہ السلام ایک سچے پیغمبر تھے۔ مگر بائبل میں ان کی تصویر یہ دی گئی ہے کہ ان کی دو بیٹیوں نے ان کومَے پلایا اور رات کے وقت ان کے ساتھ ہم آغوش ہو ئیں ۔ اور پھر لوط کی دونوں بیٹیاں اپنے باپ سے حاملہ ہو ئیں(پیدائش، 19:33)۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ہاتھ کی چمک قرآن کے مطابق ایک خدائی نشان تھی (20:22; 27:12)۔ مگر بائبل کا بیان ہے کہ موسیٰ نے اپنا ہاتھ اپنے سینے پر رکھ کر اسے ڈھانک لیا اور جب اس نے اسے نکال کر دیکھا تو اس کا ہاتھ کوڑہ سے برف کے مانند سفید تھا(خروج، 4:6)۔

quoted sourceQuoted from another author or source

حضرت سلیمان علیہ السلام خدا کے سچّے پیغمبر تھے۔ مگر بائبل ان کی بابت کہتی ہے کہ سلیمان بہت سی اجنبی عورتوں سے محبت کرنے لگا۔ یہ ان قوموں کی تھیںجن کی بابت خداوندنے کہا تھا کہ ان کے بیچ نہ جانا، کیونکہ وہ ضرور تمہارے دلوں کو اپنے دیو تاؤں کی طرف مائل کر لیں گے۔ سلیمان ان ہی کے عشق کا دم بھرنے لگا۔ اس کی بیویوں نے اس کے دل کو پھیر دیا۔ کیونکہ جب سلیمان بڈھا ہو گیا تو اس کی بیویوں نے اس کے دل کو غیرمعبودوں کی طرف مائل کرلیا اور اس کا دل اپنے خدا کے ساتھ کامل نہ رہا۔ اور سلیمان نے خداوند کے آگے بدی کی اور اس نے خدا وند کی پوری پیروی نہ کی (1۔سلاطین، باب11)۔

unverifiedAttribution could not be verified automatically

یہ صرف چند حوالے ہیں جو بطور مثال یہاں درج کیے گئے ہیں، نہ کہ بطور احاطہ۔ تفصیل کے طالب بائبل کا مطالعہ کر کے اسے جان سکتے ہیں۔

پیغمبروں کی طویل فہرست میں اس اعتبار سے صرف ایک استثنا ہے، اور وہ پیغمبر آخرالزماں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔ تمام پیغمبروں میں آپ اکیلے پیغمبر ہیںجن کی تصویر بگاڑنے کی ہر کوشش مسلسل ناکام ہو تی چلی جارہی ہے۔ آپ کی زندگی اور آپ کی تعلیمات کا ریکارڈ اپنی کامل ترین ابتدائی شکل میں آج بھی پوری طرح محفوظ ہے اور کسی بھی شخص کے لیے ممکن ہے کہ اس کا مطالعہ کر کے اس کو بخوبی طور پر جان سکے۔

یہ محض ایک اتفاق کی بات نہیں اور نہ یہ مسلمانوں کی کوششوں کی بنا پر ہے ۔ یہ براہ راست خدا کی مداخلت کے تحت ہے۔ یہ خود خدا ہے جس نے آپ کے معاندین کی معاندانہ کوششوں کو مکمل طور پر ناکام بنا رکھا ہے۔ دوسرے لفظوں میں اس کا مطلب یہ ہے کہ مسلمان جن شیطانی کتابوں (satanic books)پر انسانی حکومتوں سے پابندی لگانے کا مطالبہ کرر ہے ہیں ، وہ پابندی، پیغمبر ِ اسلام کے معاملہ میں،خود مالک کائنات کی طرف سے زیادہ بڑے پیمانے پر پہلے ہی لگی ہوئی ہے۔ امتحانی آزادی کی بنا پر خدانے کسی دشمن کے حق زبان وقلم کو تو نہیں پکڑا۔ مگر اس کی زبان و قلم کی کاوشوں کے نتیجہ کو یقیناً پکڑ رکھا ہے۔اس نے انہیں عملی طور پر موثر بننے سے روک دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ معاندین اپنی ساری کوششوں کے باوجود،باعتبار نتیجہ، پیغمبر آخر الزماں کی تصویر کو بگاڑنے کے معاملہ میں وہ کامیابی حاصل نہ کر سکے جو پچھلے پیغمبروں کے معاملہ میں بلا استثنا انھوں نے حاصل کرلی۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content