Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Shatm-e-Rasool Ka Masla
Shatm-e-Rasool Ka Masla

مضحکہ خیز ردعمل

Urdu · 3 min

مضحکہ خیز ردّعمل

سلمان رشدی کی کتاب بلاشبہ لغو ہے(ملا حظہ ہو زیر نظر کتاب کا موضوع، ’’سورج پر خاک‘‘)۔ مگر شیعہ اور سنی علماء کا مذکورہ ردّ عمل بلاشبہ اس سے بھی زیادہ لغو ہے۔ سلمان رشدی نے اگر پیغمبر اسلام کی توہین کی تھی تو آیت اللہ خمینی اور ان کے ہم نوا علما اسلام کی تو ہین کے مرتکب ہو ئے ہیں۔ انھوں نے دنیا کی نظر میں اسلام کی یہ تصویر پیش کی ہے کہ وہ ایک وحشی اور غیر مہذب دین ہے۔ سلمان رشدی نے اپنی کتاب سیکولرزم کے نام پر لکھی تھی مگر شیعہ اور سنی علماء اپنا ردّعمل اسلام کے نام پر ظاہر کر رہے ہیں۔ رشدی نے سیکولرزم کو بدنام کیا تھا، شیعہ اور سنی علماء نے اسلام کو ساری دنیا میں بدنام کر دیا۔

توہین رسول صلی اللہ علیہ وسلم (شتم رسول) پر فقہاء نے جو سزا مقرر کی ہے، اس کامطلب یہ نہیں ہے کہ جب بھی کسی کو محسوس ہو کہ فلاں شخص نے پیغمبر کی تو ہین کی ہے تو وہ فوراً بندوق ہاتھ میں لے اور وہا ں پہنچ کر اسے گولی مار دے۔ اسلام میں جرم کا معاملہ ایک عدالتی معاملہ ہے۔یعنی مجرم ہاتھ کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے اور عدالتی کاروائی کے بعد اس پر ضروری فیصلہ کا نفاذ کیا جائے گا۔ عدالتی کاروائی کے بغیر اگر کوئی شخص کسی مجرم کو سزا دینے لگے تو یہ ایک سرکشی کا فعل ہے، نہ کہ اسلام کا فعل۔

مزید یہ کہ تو ہین رسول کی سزا کا معاملہ کوئی مطلق معاملہ نہیں ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جب بھی کوئی شخص تو ہین رسول کا مرتکب ہو تو لازماًاس کو قتل کر دیا جائے یا اس کے قتل پر انعام کا اعلان کر دیا جائے۔ اسلام کی پوری تاریخ میں ایسا کبھی نہیں کیا گیا۔ یہ صرف موجودہ زمانہ کے نام نہاد مسلم قائدین ہیں جو اس قسم کے بیانات جاری کر کے اسلام کو دنیا کی نظر میں مضحکہ بنا رہے ہیں ۔ اپنی حقیقت کے اعتبار سے یہ سر کشی ہے، نہ کہ اسلام کی تعمیل۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.