ٹائمس آف انڈیا(20فروری1989، سکشن 2، صفحہ1) پر ایک خبر اس عنوان کے ساتھ چھپی
"For a Civilised Khomeini"
خبر میں کہا گیاتھا کہ لندن کے ایک بڑے اخبار کے مالک رابرٹ میکسول نے یہ اعلان کیا ہے کہ جو شخص آیت اللہ خمینی کو مہذب انسان بنانے کا کام انجام دے، وہ اس کو بطور انعام 106لاكھ ڈالر(10.6 million$)ادا کریں گے۔ ان کا یہ اعلان لندن کے ہفتہ وار اخبار پیپل(People)میں چھپا ہے۔ اعلان کے مطابق یہ انعام اس شخص کو دیا جائے گا جو ایرانی لیڈر کو اپنی غلطی کے اعتراف پر آمادہ کرے اور ان کو اس پر راضی کرے کہ وہ عوام کے سامنے بائبل کے احکام عشرہ میں چھٹا اور نواں حکم پڑھ کر سنائیں جو کہ یہ ہے— تم خون نہ کرنا، تم جھوٹی گواہی نہ دینا
The British newspaper magnate Mr. Robert Maxwell had pledged 16 million ($10.6 million) as a reward to anyone who could "civilise" Ayatollah Khomeini, the Iranian ruler. "The People," a London weekly tabloid, stated that the money would be given to anyone who could convince Ayatollah Khomeini to repent and publicly recite the sixth and ninth commandments from the Christian Bible, which are "Thou shalt not kill" and "Thou shalt not bear false witness."
رابرٹ میکسول کا یہ بیان حقیقۃً ایک طنز تھا۔ اس کا مقصد بالواسطہ طور پر یہ ظاہر کرنا تھا کہ اسلام قتل اور خون کا مذہب ہے۔ اس کے مقابلہ میں مسیحیت رحم اور رواداری کا مذہب۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔