Maulana Wahiduddin Khan
7 min left
0:00

← Shatm-e-Rasool Ka Masla
Shatm-e-Rasool Ka Masla

عرض مترجم

Urdu · 7 min

اوپر جو ترجمہ نقل کیا گیا ہے، وہ بتاتا ہے کہ عیسائی حضرات نے پیغمبر اسلام کو بدنام کرنے کے لیے کتنی زیادہ لغو حرکتیں کی ہیں۔ مزید یہ ایک مثال ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ قدیم زمانہ میں پیغمبروںکے ساتھ کس قدر ظالمانہ سلوک کیاگیا ہے۔

خدا کے پیغمبر خالص سچائی کے علمبردار تھے۔ ان کا وجود ان لوگوں کو غیر معتبر ثابت کرنے کے ہم معنی تھا جو جھوٹ پر کھڑے ہوئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ پیغمبروں کو برداشت نہ کرسکے۔ انھوں نے پیغمبروں کی سخت ترین مخالفت کی اور ان کے بعد ان کی تاریخ کو اس طرح بگاڑ ڈالا کہ کوئی شخص ان کی سیرت اور ان کے پیغام کو جاننا چاہے تو اس کے لیے اس کے متعلق صحیح معلومات حاصل کرنا ممکن ہی نہ رہے۔

اوپر یورپ کے مسیحی لٹریچر کی جو مثالیں ، نقل کفر کفر نبا شد کے اصول کے تحت درج کی گئی ہیں، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بھی وہی سب کچھ بدترین شکل میں کیا گیا جو دوسرے پیغمبروں کے ساتھ کیا گیا تھا(سوره الحجر، 15:11)۔ آپ کے مخالفین نے آپ کی سیرت اور آپ کے پیغام کو بگاڑ نے کے لیے وہ سب کچھ کیا جو وہ کر سکتے تھے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

مگر یہاں دونوں کے درمیان ایک زبردست فرق ہے۔ دوسرے پیغمبروں کی سیرت اوران کے پیغام کو بگاڑنے والے بظاہر اپنے اعتبار سے کامیاب ہوگئے۔ یعنی انھوں نے بگاڑ نا چاہا اور عملاً بگاڑ دیا۔ چنانچہ ان سابق پیغمبروں کے بارے میںآج قرآن کے باہر کہیں صحیح تاریخی ریکارڈ نہیں ملتا۔ حتی کہ ان کی اپنی کتابوں میں بھی نہیں ۔ لیکن پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے معاملہ میں صورت حال بالکل مختلف رہی۔ یہاں مخالفین کی ساری کاروائیاں بالکل ناکام ہو کر رہ گئیں۔ لوگوں کی بدترین مخالفانہ کوششوں کے باوجود ، آج آپ کی تاریخ اور آپ کی لائی ہوئی تعلیمات کا متن اس طرح کامل صورت میں محفوظ ہے کہ اس سے زیادہ محفوظ اور مستند صورت موجودہ دنیا تک ممکن نہیں۔

یہ کوئی سادہ سی بات نہیں ۔ یہ فرق دراصل پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم الرسل ہونے کا عظیم الشان ثبوت ہے۔ پچھلے زمانوں میں جو پیغمبرآئے، وہ علم الٰہی کے مطابق ، سلسلہ نبوت کے خاتم نہ تھے۔ ان کے بعد بھی نبیوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہنے والا تھا۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان کے ساتھ یہ معاملہ نہیں کیاکہ ان کے مخالفین کی معاندانہ کاروائیوںکو غیر موثر بنا دے تاکہ وہ ان کی تاریخ اور ان کی تعلیمات کو بگاڑنے سے عاجز رہ جائیں۔ مگر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا معاملہ یہ تھا کہ علم الٰہی کے مطابق وہ آخری رسول اور خاتم النبیين تھے۔ آپ کے بعد پھر کوئی نبی یا رسول آنے والا نہ تھا، اس لیے ضروری تھا کہ آپ کی سیرت اور آپ کی تعلیم کو کامل طور پر محفوظ رہے۔کیوں کہ آپ کی سیرت اور آپ کی تعلیم کے غیرمحفوظ ہوجانے کی صورت میں دوسرے نبی کاآنا ضروری ہوجاتا۔

خاتم النبیين صرف سلسلۂ نبوت کو ختم کرنے والے نہ تھے، اسی کے ساتھ آپ مخالفین حق کے لیے اس موقع کو بھی ختم کردینے والے تھے کہ وہ پیغمبر کی سیرت اور اس کی تعلیمات کو بگاڑنے یا مٹانے میں کامیاب ہوسکیں ۔ ختم نبوت لازمی طور پر حفاظت نبوت کا مقتضی ہے، اور اس کا اہتمام اللہ تعالی کی طرف سے پوری طرح کردیا گیا ہے۔

اب پیغمبر کی آمد کا سلسلہ بلاشبہ ختم ہو چکا ہے۔ مگر خود ختم نبوت ہی کے طفیل میں مومنانِ نبوت کو ایک عظیم الشان خدائی مدد ابدی طور پر حاصل ہے۔ وہ یہ کہ اگر وہ پیغمبر خدا کی سچی اور بے آمیز دعوت کولے کر اٹھیں تو مخالفین کی بڑی سے بڑی کوششیں ہباء اً منثورا ہوکر رہ جائیں گی۔ دعوتِ رسالت کو بدنام کرنے یا اس کو ناکام بنانے کی ہر کوشش کا وہی انجام ہوگا جو خود ذاتِ رسالت کے معاملہ میں ہوا۔ یہ خدا وند عالم کا فیصلہ ہے، اور خداوند عالم کے فیصلہ کو کوئی بدلنے والا نہیں۔

ختم نبوت کا لازمی تقاضا حفاظت ِنبوت ہے،اور حفاظت ِنبوت کا لازمی تقاضہ حفاظت امت ۔ یہ تینوں آپس میں لازم و ملزوم ہیں۔ ختم نبوت اس کے بغیر مکمل نہیں کہ نبوت کا ریکارڈپوری طرح محفوظ حالت میں موجود رہے۔ اور اس عالم اسباب میں نبوت کا ریکارڈ اسی وقت محفوظ رہ سکتا ہے جب کہ ایک امت مسلسل اس کی پشت پر کھڑی ہوئی ہو۔

یہ صورت حال امت محمدی کی حفاظت کی سب سے بڑی ضمانت ہے۔ اب امت کو صرف ایک کام کرنا ہے۔ وہ نبوت کی چوکیدار بنی رہے، جس میں نبوت کی تبلیغ و اشاعت بھی لازمی طور پر شامل ہے۔ اس کے بعد اغیار اوراعداء کے مقابلہ میں اس کی حفاظت کا کام خود خدا کی طرف سے قیامت تک کیا جاتا رہے گا، اس کے لیے امت کو الگ سے اہتمام کرنے کی ضرورت نہیں۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content