Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Seerat-e-Rasool
Seerat-e-Rasool

وفات

Urdu · 1 min read

دوشنبہ12 ربیع الاول10ھ کوآپ کی وفات ہوئی۔ اس دن صبح کو آپ نے حجرے کا پردہ اٹھایا تو دیکھا کہ لوگ صف باندھے ہوئے صبح کی نماز میں مشغول ہیں۔ اس کو دیکھ کر آپ خوش ہوگئے۔ اسی دن آپ پر نزع کی کیفیت شروع ہوگئی۔ آپ اپنا سر حضرت عائشہ کی گود میں رکھ کر لیٹ گئے۔ اس عالم میں مسواک کیا۔ آپ کے پاس پانی کاایک پیالہ رکھا ہوا تھا۔ درد سے بے چین ہو کر بار بار ہاتھ اس پیالے میں ڈالتے اور چہرے پر پھیر لیتے اور یہ کہتے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، بے شک موت کی بڑی سختیاں ہیں(إِنَّ ‌لِلْمَوْتِ ‌سَكَرَاتٍ)صحیح البخاری، حدیث نمبر4184۔ پھر چھت کی طرف دیکھا اور ہاتھ اٹھا کر فرمایا اے اللہ، رفیق اعلیٰ، اور اس کے بعدآپ کی روح عالم بالا کو پرواز کی گئیاناللہ واناالیہ راجعون۔ انتقال کے وقت آپ کی عمر تریسٹھ سال تھی۔ یہ بارہ ربیع الاول دوشنبہ کا دن تھا۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content