Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Seerat-e-Rasool
Seerat-e-Rasool

صحابہ میں اضطراب

Urdu · 4 min read

اس خبر کو سن کر صحابہ میں اضطراب پھیل گیا۔ لوگ سناٹے میں آگئے۔ حضرت عمر نے تلوار اٹھالی اور کہاکہ جو شخص یہ کہے گا کہ آپ کا انتقال ہو چکا ہے میں اس کی گردن مار دوں گا۔ اسی عالم میں حضرت ابو بکر صدیق مسجد نبوی میں آئے اور منبر پر کھڑے ہو کر طویل خطبہ دیا جس میں آپ نے فرمایا جو شخص محمد کی عبادت کرتا تھا تو محمد پر موت آ چکی اور جو شخص اللہ کی عبادت کرتا تھا، اللہ زندہ ہے،اس پر موت آنے والی نہیں۔ پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی محمد صرف اللہ کے رسول ہیں، ان سے پہلے بھی رسول گزر چکے ہیں۔اگر ان پرموت آجائے یا وہ قتل کر دیےجائیں تو کیا تم الٹے پائوں پھر جائو گے اور جو شخص الٹے پائوں پھرے تووہ اللہ کا کچھ بگاڑنے والا نہیں، اور اللہ شکر کرنے والوں کو اس کا بدلہ دے گا(3:144)۔ حضرت ابوبکر صدیق کی تقریر سن کر اچانک لوگوں کی سراسیمگی ختم ہوگئی۔ حضرت عمر فاروق کہتے ہیں کہ مجھے ایسا لگا کہ جیسے میںنے پہلی بار آج ان آیتوں کو سنا ہے۔ اس کو سن کر میں نے جان لیا کہ رسول اللہ کی وفات ہوگئی۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

اسی درمیان یہ خبر ملی کہ انصارسقیفہ بنی ساعدہ میں جمع ہیں اور آپ کی جانشینی سے متعلق بحث و مشورہ کر رہے ہیں اور سعد بن عبادہ کے ہاتھ پر بیعت کرناچاہتے ہیں۔

حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمروہاں گئے اور کچھ بحث و مباحثہ اور صلاح و مشورے کے بعد یہ طے ہوگیا کہ ابو بکر صدیق خلیفہ اور رسول اللہ کے پہلے جانشین ہوں گے۔ جب اتفاق رائے سے حضرت ابو بکر خلیفہ چن لیے گئے تب انتقال کے دوسرے دن شام کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تجہیز و تکفین عمل میں آئی۔آپ مدینہ کی مسجد نبوی کے اسی حجرہ میں دفن کئے گئے جہاں آپ کی وفات ہوئی تھی۔

مولانا وحید الدین خاں کی دیگر اردو تصنیفات

مطالعۂ قرآن

تذکیر القرآن

ترجمہ قرآن

مطالعہ قرآن

عظمت قرآن

مطالعہ حدیث

اسلامی زندگی

حدیثِ رسول

مطالعہ حدیث

قال اللہ قال الرسول

سیرت رسول و سیرت صحابہ

سیرت رسول

پیغمبر انقلاب

مطالعہ سیرت

مطالعہ سیرت(کتابچہ)

پیغمبر اسلام

عظمت صحابہ

امہات المومنین

معرفت و روحانیت

اللہ اکبر

الربانیہ

قرآن کا مطلوب انسان

کتاب معرفت

اسمائے حسنی

معرفتِ الٰہی

باغ جنت

نار جہنم

منزل کی طرف

تزکیہ نفس

زلزلہ قیامت

سفر حیات

آخری سفر

آخرت کا سفر

سچا راستہ

حقیقت کی تلاش

عظمت مومن

خدا اور انسان

حقیقت حج

حقیقت توحید

ایمانی طاقت

صوم رمضان

صومِ رمضان (کتابچہ)

دعا وذکر کی حقیقت اور اسم اعظم

دعوت الی اللہ

تاریخ دعوت حق

دعوت الی اللہ

دعوت اسلام

دعوت حق

احیاء اسلام

دور دعوت

شہادت،امت مسلمہ کا مشن

اسلامی دعوت

مقصد حیات

روشن مستقبل

انسان اپنے آپ کو پہچان

امتِ مسلمہ کا فائنل رول

حکمت حیات

راز حیات

تعمیر حیات

رہنمائے حیات

رہنمائے حیات (کتابچہ)

کتاب زندگی

منصوبہ بند عمل

تعمیر کی طرف

حل یہاں ہے

راہیں بند نہیں

نشری تقر یریں

راہ عمل

اقوال حکمت

سبق آموز واقعات

تصویر ملت

اتحاد ملت

تربیت اولاد

کامیاب خاندانی زندگی

خاندانی زندگی

ہندوستان آزادی کے بعد

اسباق تاریخ

کاروانِ ملت

اسلام عصری اسلوب میں

اسلامی تعلیمات

صراط مستقیم

الإسلام

ظہور اسلام

اسلام دین فطرت

اسلام کا تعارف

اسلام۔ایک تعارف

تعارفِ اسلام

دین انسانیت

دین کامل

حکمت اسلام

عظمت اسلام

عظمت اسلام(کتابچہ)

دین کیا ہے

اسلام کیا ہے

اسلام ایک عظیم جدو جہد

اسلام اور خدمتِ خلق

دینی تعلیم

طلاق اسلام میں

تعددِ ازواج

مذہب اور سائنس

مذہب اور جديد چیلنج

عقلیات اسلام

اظہار دین

اسلام اور عصر حاضر

مذہب اور سائنس

معرفت قرآن

خدا کی دریافت

نئے عہد کے دروازے پر

انسان کی منزل

نظریہ امن

امن عالم

اسلامی جہاد

تعمیر ملت

قیادت نامہ

کشمیر میں امن

فسادات کا مسئلہ

تعمیر انسانیت

اسلام اور انتہا پسندی

سفرنامہ

اسفار ہند

سفر نامہ غیر ملکی اسفار جلد 1

سفر نامہ غیر ملکی اسفار جلد 2

میوات کا سفر

سفرنامہ اسپین و فلسطین

ڈائریاں

ڈائری1983-84

اوراق حکمت

ڈائری 1989-90

ڈائری 1991-92

ڈائری 1993-94

خلیج ڈائری

مطالعہ افکار وتحریکات

تعبیر کی غلطی

دین کی سیاسی تعبیر

شتم رسول کا مسئلہ

سوشلزم ایک غیر اسلامی نظریہ

سوشلزم اور اسلام

مارکسزمتاریخ جس کو رد کر چکی ہے

تبلیغی تحریک

یکساں سِوِل کوڈ

اسلام دورِ جدید میں

فکر اسلامی

مسائل اجتہاد

تجديد دین

اسلام پندرھویں صدی میں

علماء اور دور جدید

مضامین اسلام

اسلام دور جدید کا خالق

دین وشریعت

سوال وجواب

عورت، معمارِ انسانیت

خاتون اسلام

back cover text

زیر نظر کتاب، سیرت رسول کاایک سادہ اور واقعاتی مطالعہ ہے۔ اس کتاب میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو تاریخ وار انداز میں کسی تشریح یا تعبیر کے بغیر بیان کیا گیا ہے۔ وہ پیغمبر اسلام کی پوری زندگی کی ایک تاریخی تصویر ہے۔ وہ معلوماتی اسلوب میں سیرت رسول کا ایک واقعاتی تعارف ہے۔ پوری کتاب اسی تاریخی اسلوب میں لکھی گئی ہے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content