Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Seerat-e-Rasool
Seerat-e-Rasool

نکاح سیدہ فاطمہ

Urdu · 1 min read

2ھ میں پیغمبر اسلام نے اپنی صاحبزادی سیدہ فاطمہ کا نکاح علی بن ابی طالب سے کیا۔حضرت علی فرماتے ہیں کہ جب میں نے نکاح کا پیام دینے کا ارادہ کیا تو دل میں یہ خیال آیا کہ میرے پاس تو کچھ بھی نہیں حالانکہ شادی کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور ہونا چاہیے۔ جب میں نے اپنی درخواست آپ کی خدمت میں پیش کی تو آپ نے فرمایا تمہارے پاس مہر میں دینے کے لیے کوئی چیز ہے۔ میں نے کہا نہیں۔ آپ نے فرمایا وہ زرہ جو تم کو جنگ بدر میں ملی تھی وہ کہاں ہے۔ میں نے عرض کیا وہ تو موجود ہے۔ آپ نے فرمایا کہ وہی زرہ فاطمہ کو مہر میں دے دو۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

حضرت علی نے اس زرہ کو حضرت عثمان کے ہاتھ480 درہم میں فروخت کر دیا اور یہ رقم لا کر رسول اللہ کے سامنے پیش کر دی۔ رسول اللہ نے فرمایا کہ اس میں سے خوشبو اور کپڑے کا انتظام کر لو۔ رسول اللہ نے صاحب زادی کو جہیز میں جو سامان دیا وہ یہ تھا ایک سادہ لحاف، چمڑے کا معمولی گدا جس میں درخت کی چھال بھری ہوئی تھی، چکی، پانی کی مشک، اور دو مٹی کے گھڑے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content