Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Sawal-o-jawab(Jild Awwal)
Sawal-o-jawab(Jild Awwal)

(Page-215)

Urdu · 2 min

سوال: میں نے ایک کتاب لکھنی شروع کی ہے جس کا عنوان ہے "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتیں: سائنسی وجوہات اور اخروی فائدے"۔ میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں کو سائنسی نظریے کی روشنی میں لوگوں کے سامنے پیش کروں، تاکہ کلمے میں جو کہی گئی ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے ہی میں کامیابی ہے اور دوسروں کے طریقوں میں ناکامی ہے، لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اور اس طرح میں ایک بہترین کتاب کی شکل میں اسے لوگوں کے سامنے پیش کروں۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ تھوڑی مدد کریں: بتائیں کہ اس سلسلے میں آپ کی کون سی کتابوں کا مطالعہ کروں اور کیسے اس مشن کو آگے بڑھاؤں۔

اقاری الرسالہ، ناگپور۔ جواب: کتاب پوچھ کر نہیں لکھی جاتی؛ کتاب خود طوفانی احساس کے تحت لکھی جاتی ہے۔ مولانا سید سلمان ندوی سے کسی نے پوچھا کہ میں کب لکھوں، انہوں نے جواب دیا کہ اتنا پڑھو، اتنا پڑھو کہ ابلنے لگے، اس کے بعد لکھو۔ اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں مصنف بننا چاہتا ہوں، اس کی تدبیر بتائیے۔

میرا جواب ہمیشہ یہ ہوتا ہے کہ اس طرح کوئی شخص مصنف نہیں بن سکتا۔ حقیقت یہ ہے کہ تحریر مشکل ترین آرٹ ہے۔ جو آدمی واقعی معنوں میں اس آرٹ کو جانتا ہو، اسی کو کتاب لکھنا چاہیے۔ بقیہ لوگوں کے لیے کتاب پڑھنا ہے، نہ کہ کتاب لکھنا۔

کتاب: سوال و جواب، جلد اول، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 215۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.