Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Sawal-o-jawab(Jild Awwal)
Sawal-o-jawab(Jild Awwal)

(Page-214)

Urdu · 2 min

سوال: الرسالہ جولائی 2002 کے شمارے میں آپ نے صفحہ 33 پر "بے بنیاد سوچ" کے عنوان کے تحت ایک مکالمہ تحریر فرمایا ہے، جو ایک ہندو اور مسلم کے درمیان ہے۔ مسلمان کا یہ کہنا کہ اسلام سچا ہے، اس لیے میں بھی سچا ہوں، جہاں تک جملے کے پہلے حصے کا تعلق ہے، وہ ایک حقیقت ہے۔ لیکن یہ کہنا کہ اسلام سچا ہے، اس لیے میں بھی سچا ہوں، آج تک کسی مسلمان نے ایسا کہنے کی جرات نہیں کی، اور نہ آئندہ کرے گا۔ دین کا سچا ہونا الگ بات ہے، اور دین کے ماننے والوں کا سچا ہونا قطعی الگ۔

یہ ایک سراسر الزام ہے کہ جو آپ نے ایک مسلمان پر عائد کیا ہے، ورنہ ہر مسلمان جانتا ہے، اور اس کا اعتقاد بھی ہے، کہ اس کے کسی بھی عمل کا سچ ہونا صرف روزِ محشر ہی میں ثابت ہوگا۔ آپ سے گزارش ہے کہ اپنی مثال کو اور واضح کریں، تاکہ جو الزام آپ نے ایک مسلمان پر لگایا ہے، اس کی وضاحت ہو جائے اور تشویش دور ہو جائے۔ محمد بشیر، گلبرگہ۔ جواب: آپ نے الرسالہ جولائی 2002، صفحہ 33 کے مضمون کو زیادہ غور کے ساتھ نہیں پڑھا، ورنہ یہ اشکال نہ ہوتا۔

آپ اس کو دوبارہ پڑھیں، اس کے بعد آپ کی غلط فہمی ختم ہو جائے گی۔ واضح ہو کہ اس مضمون میں ہندو اور مسلمان کے کیس کو بتایا گیا ہے، اس میں ان کے قول کو نہیں دہرایا گیا ہے۔ آپ یقیناً جانتے ہوں گے کہ کسی کے قول کو دہرانا ایک بات ہے، اور اس کے کیس کو بتانا اس سے بالکل مختلف دوسری بات ہے۔ کیس اور قول کے اس فرق کو قرآن و حدیث کے مطالعے سے بھی جانا جا سکتا ہے، اور روزمرہ کے تجربے سے بھی۔

اس غلط فہمی کی بنا پر آپ نے مذکورہ مضمون کو مکالمہ سمجھ لیا ہے، اور اس کو الزام قرار دیا ہے، حالانکہ وہ مکالمہ نہیں ہے، بلکہ وہ تجزیہ ہے۔ اگر آپ اس کو مکالمے کے بجائے تجزیہ سمجھتے، تو آپ کو ہرگز یہ غلط فہمی نہ ہوتی۔ کتاب: سوال و جواب، جلد اول، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 214۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.