سوال: جب ہم لوگ قرآن کا متن پڑھتے ہیں تو اس کی بہت ساری سورتیں شعر جیسی لگتی ہیں، جیسے سورہ الرحمن اور پارہ عام۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں ہم اور ہمارے جیسے لوگوں کی دماغی صفائی کے لیے الرسالے کے صفحات پر تشفی بخش جواب لکھ کر ہم حامیان الرسالہ کو مطمئن کریں۔ محمد نسیم احمد، مشرقی چمپارن، بہار۔ جواب: شعر کا جو معروف اسلوب ہے، اس کے مطابق قرآن شعر کی زبان میں نہیں ہے۔
یہ صحیح ہے کہ قرآن کی آیتوں میں ایک صوتی آہنگ ہے، چنانچہ ایک مستشرق نے لکھا ہے کہ "sound art in the Quran is par excellence." مگر یہ صوتی آہنگ ادب کی زبان میں موزونیت یعنی rhythm ہے، نہ کہ شعر۔ کتاب: سوال و جواب، جلد اول، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 174۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.