Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Sawal-o-jawab(Jild Awwal)
Sawal-o-jawab(Jild Awwal)

(Page-172)

Urdu · 3 min

سوال: الرسالہ مئی 2002، صفحہ 26 میں آپ نے لکھا ہے کہ اسلام کے مطابق صرف قائم شدہ حکومت ہی کو اسلحہ کے استعمال کا حق ہے۔ غیر حکومتی ادارے کو کسی عذر کی بنا پر ہتھیار کے استعمال کا حق نہیں۔ سوال یہ ہے کہ کسی مسلم گاؤں یا قصبے میں اسلام دشمن عناصر اچانک حملہ کر کے ان کے معصوم بچوں کا قتل، عورتوں کی آبروریزی، اور ان کے مال و اسباب کا لوٹ کھسوٹ شروع کر دیں، ایسے وقت میں وہاں کے مسلمان کیا کریں؟ آیا ان "تصبروا وتتقوا لا يضركم كيدهم شيئا" پر عمل پیرا ہوں، جسے الرسالہ نے ایسے مواقع کے لیے قرآنی اصول بتایا ہے، اور اپنی آنکھوں کے سامنے اپنی بہو بیٹی کی عزت و آبرو نیلام ہوتا ہوا، اور اپنے معصوم بچوں کے خون سے گھر بار نہاتا ہوا دیکھتے رہیں، یا ظالم کو ظلم و تعدی، جور و جفا، قتل و غارت گری سے روکنے کے لیے ہتھیار کا استعمال کرے؟

محمد اسحاق فیضی، کشن گنج، بہار۔ جواب: الرسالے میں جو بات کہی گئی ہے وہ نیشنل وار کے بارے میں ہے، وہ ذاتی ڈیفنس کے بارے میں نہیں ہے۔ جب ملک یا قوم کو کسی کی طرف سے حملہ کا سامنا ہو، تو اس کے مقابلے میں دفاعی جنگ کا حق صرف قائم شدہ حکومت کو ہے، عوام کو نہیں۔ اسلامی نقطہ نظر سے عوام کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اس قسم کے حملے کا نام لے کر آزاد تنظیمیں بنائیں اور بطور خود مسلح جنگ شروع کر دیں۔

البتہ جہاں تک ذاتی دفاع کا سوال ہے، تو اس کا حق بلاشبہ افراد کو حاصل ہے۔ تاہم یہ دفاع بھی مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہونا چاہیے، نہ کہ مسئلے میں مزید اضافے کے لیے۔ اس سلسلے میں دوسری قابلِ لحاظ بات یہ ہے کہ کچھ لوگ اگر کسی گاؤں پر حملہ کریں تو اس معاملے میں انتہائی حقیقت پسندانہ انداز میں سوچ کر یہ جاننا چاہیے کہ یہ حملہ ایک طرفہ طور پر بلا سبب ہوا ہے، یا وہ کسی پیشگی کارروائی کے انتقام کے لیے ہوا ہے۔ اگر وہ انتقام کا معاملہ ہے تو اس کا حقیقی حل یہ ہے کہ انتقام کے سبب کو دور کیا جائے، ورنہ عملاً یہ ہوگا کہ ایک انتقام کے بعد دوسرا انتقام اور دوسرے انتقام کے بعد تیسرا انتقام لیا جاتا رہے گا، اور اصل مسئلہ صرف بڑھتا رہے گا، وہ کبھی ختم نہ ہوگا۔

کتاب "سوال و جواب" جلد اول، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 172۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.