Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Sawal-o-jawab(Jild Awwal)
Sawal-o-jawab(Jild Awwal)

(Page-155)

Urdu · 2 min

سوال: کیا دماغی صلاحیتیں خداداد ہوتی ہیں یا قصبی؟ انسانی دماغ محدود ہے یا غیر محدود؟ کیا ایک انسان تمام علوم کو اپنے ذہن میں سمیٹ سکتا ہے؟ انسانی دماغ اصلًا ہے کیا؟

برائے مہربانی آپ اپنے مطالعے کی روشنی میں انسانی دماغ کی کارکردگی اور صلاحیتوں کے بارے میں ہم کو مطلع فرمائیں۔ محمد مجاہد الدین، سکندرآباد۔ جواب: انسانی دماغ ابھی تک ایک پراسرار حقیقت ہے۔ 5000 سال کی تحقیق کے باوجود ابھی تک انسانی دماغ کے بارے میں بہت کم معلوم کیا جا سکا ہے۔

میرے تجربے اور مطالعے کے مطابق، انسانی دماغ لامحدود صلاحیت کا خزانہ ہے۔ یہ دماغی صلاحیت ہر انسان کو تقریباً یکساں طور پر حاصل ہوتی ہے، مگر تحقیق بتاتی ہے کہ انسانی دماغ اپنی ابتدائی حالت میں ایک "خوابیدہ" صلاحیت کی مانند ہے۔ علم اور تجربہ اس صلاحیت کو بیدار کرتا ہے۔ موجودہ زمانے میں برین اسٹارمنگ کا نظریہ بتاتا ہے کہ دماغی صلاحیت کو جگانے میں سب سے زیادہ دخل اس چیز کا ہے جس کو "ذہنی جھٹکا" کہا جاتا ہے، بشرطیکہ وہ اتنا زیادہ نہ ہو کہ آدمی کی شخصیت کچل کر رہ جائے۔

تاہم میرے تجربے کے مطابق، ذہنی ترقی کا سب سے بڑا ذریعہ یہ ہے کہ آدمی کے اندر اعتراف کا مادہ ہو۔ وہ حقیقتوں کو کھلے ذہن کے ساتھ دیکھے اور بغیر کسی تحفظ کے اس کو قبول کر لے۔ دنیا میں ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں جو اعلیٰ ذہنی ترقی کے مرتبے پر پہنچتے ہوں۔ میرے نزدیک اس کا سب سے بڑا سبب یہ کہ لوگ عام طور پر بند ذہن کے ساتھ جیتے ہیں۔

اس بنا پر وہ اپنے مانوس تصورات کے سوا کسی اور تصور کو نہ سمجھتے ہیں اور نہ اس کو اختیار کر پاتے ہیں۔ کتاب "سوال و جواب" جلد اول، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 155۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.