Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Sawal-o-jawab(Jild Awwal)
Sawal-o-jawab(Jild Awwal)

(Page-153)

Urdu · 2 min

سوال: مجھے صوفی سنتوں کے जीवन چرित्र پڑھنے کا شوق ہے، اس سلسلے میں حضرت شیخ فرید الدین عطار رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب "تذکرۃ الاولیاء" کا اردو میں ترجمہ جناب مولانا قاری محمد عادل خان صاحب کا پڑھا۔ اس کتاب میں حضرت ذوالنون مصری کے حالات و مناقب میں آپ کا ایک ارشاد ہے: "قليل کھانا جسمانی توانائی کا ذریعہ ہے، اور قلیل گناہ روحانی توانائی کا ذریعہ۔ " صفحہ 79۔ اس ارشاد میں "قلیل کھانا جسمانی توانائی کا ذریعہ ہے" تو سمجھ میں آگیا، لیکن "قلیل گناہ روحانی توانائی کا ذریعہ ہے" سمجھ میں نہیں آیا۔

براہِ کرم اس پر روشنی ڈالنے کی مہربانی فرمائیں۔ رام دیو۔ نئی دہلی۔ جواب: جہاں تک میں سمجھتا ہوں، اس ملفوظ میں "قلیل گناہ" سے مراد وہی چیز ہے جس کو قرآن میں "لمم" کہا گیا ہے، سورہ النجم آیت 32۔

اس سے مراد گناہ کرنا نہیں ہے، بلکہ گناہ ہو جانا ہے۔ گناہ کبیرہ سرکشی کے تحت ہوتا ہے، اور گناہ صغیرہ بشری تقاضے کے تحت۔ جو آدمی گناہ کبیرہ سے بچنے کا اہتمام کرے، اور بشری تقاضے کے تحت اتفاقاً کبھی گناہ صغیرہ کا مرتکب ہو جائے، تو ایسا شخص قابلِ معافی ہے۔ نیز توبہ اور احساسِ گناہ کی صورت میں وہ انسان کی روحانی ارتقاء کا ذریعہ ہے۔

کتاب "سوال و جواب" جلد اول، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 153۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.