Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Sawal-o-jawab(Jild Awwal)
Sawal-o-jawab(Jild Awwal)

(Page-104)

Urdu · 2 min

سوال: ماہنامہ الرسالے کا شمارہ فروری 2001 دیکھا، میرے خیال سے یہ شمارہ ایک قسم کا نمبر ہے۔ میرے نزدیک اس کے مضامین کا خلاصہ یہ ہے کہ موجودہ زمانے میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے مختلف ملکوں میں جو سیاسی اور انقلابی تحریکیں اٹھائی گئیں، ان کو آپ غیر اسلامی سمجھتے ہیں، مگر اس نقطۂ نظر کے حامیوں کا یہ کہنا ہے کہ یہ تحریکیں اسلام کے مطابق ہیں، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ «من رأى منكم منكراً فليغيّره بيديه، فإن لم يستطع فبلسانه، فإن لم يستطع فبقلبه»، وذلك أضعف الإيمان. مشکات المصابیح، جلد 3، صفحہ 1421۔ اس فرمانِ رسول کے مطابق تغییرِ منکر مسلمانوں کا لازمی فریضہ ہے۔

یہ تحریکیں اسی فریضے کو ادا کرنے کی کوشش ہیں۔ تغییرِ منکر کا فریضہ ادا کرنے کی دوسری اور کوشش کیا ہو سکتی ہے؟ ایک قاری الرسالہ، حیدرآباد۔ جواب: آپ نے مذکورہ تحریکوں کی حمایت میں جس دلیل کا ذکر کیا ہے، وہ صرف ایک مغالطہ ہے۔

وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ حضرات قرآن و حدیث کو اس طرح نہیں لیتے کہ خالی الذہن ہو کر اسلامی حکم کو معلوم کریں، بلکہ ان کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ جو کچھ وہ کر رہے ہیں، اس کو کسی نہ کسی طرح آیتوں اور حدیثوں کے حوالے سے صحیح ثابت کر سکیں۔ اب مذکورہ حدیثِ رسول پر غور کیجیے۔ حدیث کے اصل الفاظ کے مطابق: "مسلمان کی ذمہ داری استطاعت کے بقدر ذاتی پیروی ہے، نہ کہ استطاعت کے دائرے کو بڑھانے کے لیے دوسروں سے لڑائی چھیڑنا۔ " اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بروقت جو استطاعت آپ کو حاصل ہے، اس استطاعت کے اعتبار سے آپ کو اپنی ذمہ داری، ممکن ذمہ داری، ادا کرنا چاہیے۔

اپنے ممکن دائرے کو چھوڑ کر غیر ممکن دائرے پر قابض ہونے کے لیے ہنگامہ آرائی کرنا، اس حکمِ شریعت کی خلاف ورزی ہے، نہ کہ اس کی پیروی۔ کتاب: سوال و جواب، جلد اول، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 104۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.