Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Sawal-o-jawab(Jild Awwal)
Sawal-o-jawab(Jild Awwal)

Second question.

Urdu · 3 min

سوال: دہلی کے ایک ہفتہ وار ہندی اخبار "پنجنیا" کے حوالے سے آپ کے خلاف کچھ باتیں اردو اخبارات و رسائل میں چھپی ہیں، مثلاً ماہنامہ "البلاغ بمبئی" کے شمارہ فروری 1999 میں یہ چھپا ہے کہ مولانا وحید الدین خان نے فرمایا کہ قرآن مجید میں لگ بھگ 100 دوسری زبانوں کے الفاظ ہیں جن میں سنسکرت خاص ہے، اور یہ کہ محمد پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو جن چار زبانوں پر عبور حاصل تھا ان میں سنسکرت بھی ایک تھی۔ صفحہ 46۔ اس طرح کی باتیں اور بھی کئی پرچوں میں چھپی ہیں، مثلاً دہلی کے روزنامہ "قومی آواز" کے شمارہ 9 جنوری 1999 میں مراسلے کے کالم میں آپ کی ایک تقریر کے حوالے سے آپ کی طرف یہ الفاظ منسوب کیے گئے ہیں کہ قرآن کریم میں 100 الفاظ غیر عربی کے شامل ہیں جن میں بڑی تعداد سنسکرت کے الفاظ کی ہے، اور رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم چار زبانوں کے عالم تھے جن میں سے ایک سنسکرت زبان ہے۔ صفحہ 3۔

یہ بڑی عجیب باتیں ہیں۔ ان کو لے کر کچھ مسلم اخبارات و رسائل میں آپ کے خلاف سخت باتیں چھپی ہیں۔ براہِ کرم بتائیں کہ اس معاملے کی حقیقت کیا ہے؟ عبدالرحمن، نئی دہلی۔

جواب: یہ سب بے بنیاد باتیں ہیں جو غیر ذمہ دارانہ صحافت کی پیداوار ہیں۔ اس صحافت کا شکار ہر وہ شخص ہوتا رہا ہے جو نیوز میں آ جائے۔ چنانچہ میرے خلاف بھی مسلم اخبارات و رسائل میں ایسے خطوط اور مضامین چھپتے رہے ہیں جو سراسر لغو اور بے بنیاد ہیں۔ میں ان کے بارے میں عام طور پر خاموشی کا رویہ اختیار کرتا ہوں، اور مراسلہ نگاروں کے حق میں دعائے خیر کرتا ہوں۔

اس سے پہلے ایک بار "قومی آواز" میں میرے خلاف ایک بے بنیاد بات چھپی، اس کی تردید میں میں نے ایک مراسلہ بھیجا جو "قومی آواز" 5 مارچ 1995 میں چھپا۔ میرے جوابی مراسلے کو دیکھ کر تبلیغی جماعت کے معروف بزرگ مولانا اظہار الحسن صاحب مرحوم نے مجھے ایک خط لکھا، اس میں مجھے خاموشی کے اصول پر برقرار رہنے کی نصیحت کرتے ہوئے انہوں نے یہ شعر درج کیا تھا: "اشارتاً بھی نہ قصے بیاں کیے ہوتے، سیے تھے ہونٹ تو آنسو بھی پی لیے ہوتے"۔ کتاب "سوال و جواب" جلد اول، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 68۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.