Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Sawal-o-jawab(Jild Awwal)
Sawal-o-jawab(Jild Awwal)

(Page-68)

Urdu · 1 min

سوال: میں الرسالے کا قاری ہوں، فطرت کے تمام قوانین کو ایک جملے میں جاننا چاہتا ہوں تاکہ زندگی کے ہر معاملے میں اس جملے کو بنیادی نقطۂ نظر بنا سکوں۔ سید عبدالحفیظ جلگاؤں۔ جواب: فطرت کے قوانین کا خلاصہ ایک لفظ میں یہ ہے: حقیقت پسندی۔ عام طور پر لوگوں کی سوچ یہ ہوتی ہے کہ جو کچھ میرے موافق ہے وہ درست ہے، اور جو میرے خلاف ہے وہ نادرست۔

مگر صحیح بات یہ ہے کہ جو حقیقتِ واقعہ ہو، اس کو صحیح اور درست مانا جائے۔ اس دنیا میں جب بھی کوئی شخص ناکام ہوتا ہے تو وہ قوانینِ فطرت کی خلاف ورزی کرنے کی بنا پر ناکام ہوتا ہے، خواہ وہ بطور خود دوسروں کی سازش کو اس کا ذمہ دار بتاتا رہے۔ کتاب: سوال و جواب، جلد اول، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 68۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.