Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Sawal-o-jawab(Jild Awwal)
Sawal-o-jawab(Jild Awwal)

(Page-64)

Urdu · 1 min

سوال: میں نے کچھ لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ آپ "بھاجپا اور آر ایس ایس کے آدمی" ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ لوگ آپ کو اپنے جلسوں میں بہت بلاتے ہیں، اس کی حقیقت کیا ہے؟ ایک قاری الرسالہ دہلی جواب: یہ سراسر بہتان ہے، میرا مقصد اسلامی دعوت ہے اور اس مقصد کے لیے میں مسلمانوں کے اجتماعات کے علاوہ غیر مسلموں کے جلسوں میں بھی جاتا ہوں، مگر وہ صرف بھاجپا اور آر ایس ایس کے جلسے نہیں ہوتے، بلکہ ان کا تعلق ہر مذہب کے لوگوں سے ہوتا ہے، مثلاً ہندو، عیسائی، جینی، سکھ، بودھ وغیرہ۔ آپ اگر اس معاملے میں سنجیدہ ہوں تو آپ یہ کریں کہ ماہنامہ الرسالے میں پچھلے 10 سال کا خبرنامہ پڑھیں، آپ کو خود ہی معلوم ہو جائے گا کہ میں کن لوگوں کے جلسوں میں جاتا ہوں۔ جو لوگ میرے بارے میں مذکورہ قسم کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، وہ بلاشبہ ایک فعلِ حرام کا ارتکاب کر رہے ہیں، آخرت میں ان کی بہت شدید پکڑ ہوگی۔

کتاب: سوال و جواب جلد اول، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 64۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.