سوال: عام طور پر مسلمانوں کے اخبارات اور رسائل یہ شکایت کرتے ہیں کہ ہندوستان میں مسلمانوں پر ظلم کیا جاتا ہے، اسی لیے وہ اقتصادی ترقی نہیں کر پاتے۔ اگر یہ شکایت صحیح ہے تو مسلمانوں کی اقتصادی ترقی کی صورت کیا ہے؟ اق قاری الرسالہ، دہلی۔ جواب: یہ شکایت درست نہیں؛ اس دنیا میں ہر آدمی اور ہر گروہ اپنے کیے کو بھگتتا ہے، ایک کا مقدر کسی دوسرے کے ہاتھ میں نہیں۔
واقعات بھی اس کی تردید کرتے ہیں۔ مسلمان اس ملک میں مسلسل اقتصادی ترقی کر رہے ہیں، اس کی ایک مثال یہ ہے کہ آج ہندوستان کا سب سے زیادہ دولت مند آدمی بنگلور کا ایک مسلمان ہے جس کا نام مسٹر عظیم ہاشم ہے۔ ملاحظہ ہو: ٹائمز آف انڈیا، 27 جون 1999۔ کتاب: سوال و جواب، جلد اول، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 48۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.