Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Sawal-o-jawab(Jild Awwal)
Sawal-o-jawab(Jild Awwal)

(Page-41)

Urdu · 1 min

سوال: آج کل عالم اس کو کہا جاتا ہے جس کے نام کے ساتھ قاسمی، ندوی، مظاہری وغیرہ نسبتی لفظ لگا ہوا ہو۔ کیا عالم کی یہ تعریف درست ہے: مفتی محمد ظہیر قاسمی ناندیڑ؟ جواب: عالم ہونے کے لیے مدرسے سے تحصیلِ علم کی شرط درست ہے، مگر یہ شرط درست نہیں کہ نام کے ساتھ قاسمی یا ندوی جیسا کوئی لفظ لگا ہوا ہو۔ نام کے ساتھ اس قسم کا لاحقہ لگانا اکابر علماء کی روایت نہیں۔

مثال کے طور پر مولانا محمود الحسن، مولانا حسین مدنی، مولانا اعزاز علی، مولانا انور شاہ کشمیری، مولانا اشرف علی تھانوی، مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا شبلی نعمانی جیسے افراد جو مسلمہ طور پر عالم تھے، مگر انہوں نے اپنے نام کے ساتھ ایسا کوئی لاحقہ نہیں لگایا۔ کتاب: سوال و جواب جلد اول، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 41۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.