Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Sawal-o-jawab(Jild Awwal)
Sawal-o-jawab(Jild Awwal)

(Page-32)

Urdu · 2 min

سوال: کیا آپ اس حقیقت سے انکار کریں گے کہ ہندوؤں ہی کی طرح انگریز بھی ہمارے مدعو تھے؟ آخر ان کو ملک سے نکال باہر کرنے کی تحریک کس دعوتی جذبے کے تحت درست قرار دی جا سکتی ہے؟ غالباً آپ اس پر اس لیے تنقید نہیں کرتے کہ یہ ایک ناگزیر تاریخی عمل تھا۔ میرے نزدیک یہی اصول تحریک پاکستان کے معاملے میں بھی کارفرما ہے۔

طالب، محسن، لاہور۔ جواب: ہندوستان میں ملکی آزادی کی جو تحریک چلائی گئی، اس میں اگرچہ علما بڑی تعداد میں شریک تھے، مگر میں اس کو کوئی اسلامی تحریک نہیں سمجھتا، اور نہ اس کے لیے "جہادِ آزادی" کے لفظ کا استعمال شرعاً درست سمجھتا ہوں۔ یہ بات میں نے بار بار الرسالے میں اور اپنی کتابوں میں لکھی ہے۔ میرے نزدیک آزادی کی یہ تحریک ایک قومی تحریک تھی، اور اسی اعتبار سے اس کا جواز ہے۔

اگر پاکستان کی تحریک کے بارے میں یہ مان لیا جائے کہ وہ ایک قومی تحریک تھی، نہ کہ کوئی اسلامی تحریک، تو اس کے بارے میں بھی میری رائے مختلف ہو جائے گی۔ میں نے بار بار لکھا ہے کہ جن علما نے انگریزوں کے خلاف سیاسی آزادی کی تحریک چلائی، انہیں انگریزوں کے معاملے میں دعوتی تحریک چلانا چاہیے تھا۔ اسی طرح جن مسلم رہنماؤں نے ہندو مسئلے کے خلاف علیحدہ پاکستان کی تحریک چلائی، ان کے لیے بھی زیادہ صحیح یہ تھا کہ وہ ہندوؤں کے مقابلے میں دعوت کی تحریک چلاتے۔ میری ایک ہی رائے دونوں قسم کے مسلم رہنماؤں کے بارے میں ہے۔

کتاب: سوال و جواب، جلد اول، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 32۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.