Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Sawal-o-jawab(Jild Awwal)
Sawal-o-jawab(Jild Awwal)

(Page-29)

Urdu · 2 min

سوال: خدا کے وجود کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اگر خدا نہ ہوتا تو کائنات کو کون پیدا کرتا؟ مگر سوال یہ ہے کہ اگر خدا کائنات کو پیدا کیا تو خدا کو کس نے پیدا کیا؟ خشونت سنگھ دہلی۔ جواب: یہ ایک غلط قیاس ہے؛ موجودہ زمانے میں کائنات کے سائنسی مطالعے سے یہ ثابت ہوا ہے کہ کائنات خود اپنے آپ کو پیدا نہیں کر سکتی۔

ضرورت ہے کہ کائنات کے باہر اس کا کوئی موجد یا خالق پایا جاتا ہو۔ مثال کے طور پر بگ بینگ کا نظریہ یہی بتاتا ہے۔ اس نظریے کے مطابق کائنات ایک خارجی دھماکے سے وجود میں آئی ہے۔ علمی اور عقلی طور پر دیکھا جائے تو ایسی حالت میں ہمارے لیے انتخاب، یعنی choice، باخدا کائنات اور بے خدا کائنات میں نہیں ہے، بلکہ باخدا کائنات اور غیر موجد کائنات میں ہے۔

چونکہ ہم مجبور ہیں کہ کائنات کو موجود مانیں، اس لیے ہم مجبور ہیں کہ خدا کے وجود کو بھی مانیں۔ خدا کے وجود کو مان کر ہم کائنات کے وجود کی توجیح پا لیتے ہیں، جبکہ خدا کے وجود کو نہ ماننے کی صورت میں خود کائنات بلا توجیح رہ جاتی ہے، اور علمی طور پر یہ توجیح قابلِ قبول نہیں ہو سکتی۔ کتاب: سوال و جواب، جلد اول، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 29۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.