Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Sawal-o-jawab(Jild Awwal)
Sawal-o-jawab(Jild Awwal)

(Page-25)

Urdu · 2 min

سوال: آپ نے اپنی متعدد تحریروں میں تقسیمِ ہند کو ایک غلط فیصلہ قرار دیا ہے۔ آپ کے نزدیک تقسیمِ ہند کی تحریک نے مسلمانوں اور ہندوؤں کے بیچ مطلوب دعوتی تعلق کو نقصان پہنچایا ہے؟ دونوں قومیں اسی تحریک کے باعث ایک دوسرے سے نفرت کرتی ہیں۔ ہم یہ بات تسلیم کر سکتے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ پاکستان کے وجود میں آنے کے 50 سال بعد اس بحث کا فائدہ کیا ہے؟

کیا تاریخ کے پہیے کو الٹا گھمایا جا سکتا ہے؟ طالب محسن، لاہور۔ جواب: پاکستان کے بیشتر لکھنے اور بولنے والے بنگلہ دیش پر اور بنگلہ دیش کی قیادت پر تنقید کرتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ اس کا مقصد یہ نہیں ہے کہ بنگلہ دیش کے معاملے میں تاریخ کے پہیے کو الٹا گھمایا جائے۔

اس قسم کی تنقیدوں کا مقصد صرف اس ذہنیت پر تنقید ہوتا ہے جس نے بنگلہ دیش کو بنوایا۔ اسی طرح پاکستان کے بارے میں میں نے جو کچھ لکھا ہے، اس کا مقصد بھی تقسیم اور تفریق کی ذہنیت پر تنقید ہے، نہ کہ تاریخی معنوں میں وجودِ پاکستان پر تنقید۔ آج یہ صورتحال ہے کہ دنیا کے جس ملک میں بھی مسلمان اس کے کسی خطے میں اکثریت رہتے ہیں، وہاں وہ مرکزی لیڈرشپ سے ٹکراؤ کر کے اپنا علیحدہ مسلم پاکٹ بنانا چاہتے ہیں۔ یہ ذہنیت میرے نزدیک اسلامی روح کے سراسر خلاف ہے۔

اسلام پھیلاؤ کو پسند کرتا ہے، نہ کہ سمٹنے کو۔ اسلام کا مقصد یہ ہے کہ دنیا کی قوموں کو خدا کے سائے رحمت میں لایا جائے، نہ کہ ان کو غیر قوم قرار دے کر ان سے جدائی اختیار کر لی جائے۔ کتاب: سوال و جواب، جلد اول، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 25۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.